دہی کھانے کے شوقین افراد اس کے یہ 14 فوائد جانتے ہیں؟

دہی ایک ایسی غذا ہے جس کو خالص دودھ کے جار لگانے سے تیار کیا جاتا ہے۔ ویسے تو دودھ سے بہت ساری دوسری اشیاء تیار کی جاتی ہیں لیکن دہی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی غذا ہے۔
ے برابر تمام اجزاء شامل ہوتے ہیں جو دودھ میں ہیں اس لئے ایسے افراد جو دودھ نہ پیتے ہوں وہ دہی کا استعمال کر کے دودھ میں موجود تمام وٹامنز حاصل کر سکتے ہیں۔
ایسے خواتین و حضرات جو موٹاپے کا شکار ہوں وہ دہی کا باقاعدہ استعمال کر کے موٹاپے جیسے موذی مرض سے جان چھٹراسکتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق دہی موٹاپے کی رفتار کو سست کرتا ہے خاص طور پر ایسی خواتین جو زچگی کے عمل سے گزری ہوں ان کے لئے مفید ہوتا ہے۔ اور ایسی خواتین کو دہی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہیے۔

طبی فوائد

٭دہی کا استعمال اگر بالوں پر کیا جائے تو اس سے بالوں کی خشکی و سکری کا خاتمہ ہو جاتا ہے اور بال سلکی ہو جاتے ہیں۔
٭پیٹ کی مختلف بیماریوں میں اس کا استعمال مفید رہتا ہے۔
٭دہی وزن متناسب رکھنے میں مدد گار ہے۔
٭دہی کو اگر شہد کے ساتھ ملا کر چہرے پر لیپ کیا جائے تو جھریوں کے خاتمے میں فائدہ مند ہے۔
٭ایسے مریض جو ذہنی دباؤ یا ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں وہ دہی کا استعمال ضرور کریں۔
٭دہی کھانے سے دماغ پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیتب میں اضافہ ہوتا ہے۔
٭دہی کھانے سے جلد صاف اور چمکدار ہو جاتی ہے۔
٭بد ہضمی اور قبض میں کھانا مفید ہے۔
٭دہی دودھ کی نسبت جلد ہضم ہو جاتا ہے۔
٭دہی کیل مہاسوں اور چکنی جلد کے لئے فائدہ مند ہے ۔اس کا ماسک چہرے پر لگائیں۔
٭دہی کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
٭دہی آنتوں کے انفیکشن سے محفوظ رکھتا ہے۔
٭دہی کے استعمال سے وٹامن بی،وٹامن ڈی، اور کیلشیم حاصل ہوتا ہے۔
٭اگر آپ دہی کے فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس میں کسی چیز کی ملاوٹ نہ کریں مثلاً چینی کا استعمال نہ کریں ۔اسے اس کے کھٹے پن کے ساتھ ہی کھائیں۔

Dahi Khane Ke 14 Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Dahi Khane Ke 14 Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dahi Khane Ke 14 Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzadd  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7337 Views   |   24 Nov 2021
About the Author:

Aqib Shahzadd is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzadd is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

دہی کھانے کے شوقین افراد اس کے یہ 14 فوائد جانتے ہیں؟

دہی کھانے کے شوقین افراد اس کے یہ 14 فوائد جانتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دہی کھانے کے شوقین افراد اس کے یہ 14 فوائد جانتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔