5 Most Expensive Foods of the World

چھوٹے چھوٹے باریک دانوں پر مشتمل ” بیلوگاکیوئیر“ کودنیا کی مہنگی ترین خوراک کادرجہ حاصل ہے

بیلوگا کیوئیر
beluga caviar
چھوٹے چھوٹے باریک دانوں پر مشتمل اس غذا کی دنیا کی مہنگی ترین خوراک کادرجہ حاصل ہے۔ اس کی فی کلوگرام قیمت تقریباََ 30لاکھ روپے ہے۔ یہ دانے دراصل بحیرہ فزوین( یعنی کیسپیئن سی )کے علاقے میں پائے جانے والی ایک مخصوص قسم کی مچھلی بیلوگا کے انڈے ہیں۔ یہ مچھلی 20برس کی عمرمیں پہنچ کرانڈے دیتی ہے او ر سائز کے اعتبار سے سب سے بڑے انڈوں کوبطور غذااستعمال کیاجاتاہے۔ چونکہ یہ انڈے بہت ہی نایاب ہیں اس لئے یہ اتنے مہنگے بکتے ہیں۔ کیوئیرکومختلف ڈشز پرگارنشنگ کے علاوہ کھانوں میں مچھلی کی مخصوص غذائیت پیداکرنے کے لئے بھی استعمال کیاجاتا ہے۔

وائٹ ٹرفلز
white truffles
زیر زمین اگنے والے ایک خاص مشروم کووائٹ ٹرفلز کہاجاتاہے، اس کی کم ازکم قیمت 80ہزار روپے فی پاونڈ ہے۔ اس کی خاصیت یہ ہے کہ یہ صرف یورپ کے ایک ملک اٹلی کے ایک مخصوص علاقے میں سخت سردی میں ہی اگتا ہے۔ مو رخین کاماننا ہے کہ یہ قیمتی غذا صرف شاہ بلوط( یعنی اوک ) کے درخت کی تہہ میں ہی اگائی جاسکتی ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کی کاشت کافن چند قدیم خاندانوں تک محدود ہے جواس راز کو بڑی ہوشیاری سے اپنی نسل میں ہی منتقل کرتے ہیں۔ اس خوشبو دار مشروم کی تلاش کے لئے خاص نسل کے کتوں پر انحصار کیاجاتاہے۔ امریکہ میں وائٹ ٹرفلز کی درآمد پر 100فیصد ٹیرف لاگوہے اور اسے پُر تعیش غذاﺅں میں شمار کیا جاتا ہے۔

خوردنی سونا یا ایڈیبل گولڈ
khane wala sona
سونا صرف خواتین کی کمزوری ہی نہیں بلکہ اسے بطور غذابھی دنیا بھر میں پسند کیاجاتاہے کثافتوں سے پاک 24قیراط سوناکھانوں کی سجاوٹ اور ان کی غذائیت بڑھانے کے لئے صدیوں سے استعمال ہورہا ہے۔ کھانوں اور مشروبات کی غذائیت اور اشتہا بڑھانے کے لئے پہلے اسے پاوڈر پتیوں اور باریک اوراق کی شکل میں ڈھالا جاتاہے اور پھر ضرورت کے مطابق استعمال میں لایا جاتاہے۔ اس سونے کی فی گرام قیمت کم ازکم 10ہزار روپے ہے۔

زعفران یا سیفرون
zafran
ارجنٹائن، یونان، ایران، ترکی، سپین، بھارت اور مراکش میں کاشت ہونے والی زعفران کاشمار دنیا کے قدیم اور مہنگے ترین مصالحے یاغذاجزومیں کیاجاتاہے۔ ماہرین کے مطابق زعفران کے مہنگے ہونے کی بڑی وجہ اس کی محدود پیدوار اور کاشت سے لے کر چھانٹی تک کے مراحل میں مزدوری کابے پناہ خرچ ہے۔ مخصوص موسم میں فصل کی تیاری پراس کے پھول صرف ہاتھوں سے چنے جاسکتے ہیں جبکہ ہر پھول میں زعفران کی محض چندباریک ڈنڈیاں ہی پائی جایی ہیں جنہیں انتہائی احتیاط سے ایک جگہ اکٹھا کرکے خشک کیاجاتاہے۔ ایک اندازے کے مطابق صرف 1کلوگرام زعفران اکٹھا کرنے کے لئے کم وبیش 400گھنٹے درکار ہیں اور اس عمل میں سینکڑوں لوگ شریک ہوتے ہیں۔ اعلیٰ نسل کے زعفران کی فی گرام کم ازکم قیمت 400روپے ہوتی ہے۔

مَتاکے مشروم
mata ke mushroom
یوں تومشرومز کودنیا کی مقبول ترین غذاکادرجہ حاصل ہے لیکن متاکے مشروم کااستعمال صرف امراء تک ہی محدود ہے۔ شمالی امریکہ، یورپ اور جاپان جیسے خطوں میں پایا جانے والا یہ مشروم مخصوص قسم کے زمینی اور موسمی حالات میں ہی کاشت ہوتاہے۔ انتہائی کم پیدوار اور خاص لذت کی وجہ سے متاکے مشروم کی فی پاونڈ قیمت 2لاکھ روپے تک ہے۔

Do you know about the most expensive foods of the world? Yes they exist and in the price of gold. It is amazing to know that some foods in the world are so expensive that a common man can even not afford to eat those foods once in his life.

There are dozens of such foods exist but we will discuss about the top 5. They are:

  1. Beluga Caviar
  2. White Truffles
  3. Edible Gold - WoW!
  4. Saffront
  5. Matsutake Mushrooms

Read more about these gold-like foods in detail and know why they are this much costly.

Worlds Most Expensive Foods

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Worlds Most Expensive Foods and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Worlds Most Expensive Foods to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humayun  |   In News  |   1 Comments   |   41254 Views   |   21 May 2016
About the Author:

Humayun is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humayun is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

oh wow . amazing fish eggs. and i have eaten truffles. glad to see it here.

  • Shahzaib,

5 Most Expensive Foods of the World

5 Most Expensive Foods of the World ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 5 Most Expensive Foods of the World سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔