گرم مصالحہ برصغیر پاک و ہند کے کھانوں کا لازمی مصالحہ ہے جو کھانوں کو زبردست خوشبو کے ساتھ ذائقہ بھی بخشتا ہے۔ گرم مصالحے میں موجود بڑی الائچی اگر کھانے کے دوران منہ میں آجائے تو لوگوں کو اس کا ذائقہ اکثر پسند نہیں آتا لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ بڑی الائچی بڑے کام کی چیز ہے اور اپنے اندر صحت کے خزانے چھپائے ہوئے ہے۔
بڑی الائچی کی غذائی اہمیت
بڑی الائچی میں پروٹین، گڈ کاربز، فائبر، وٹامن بی 6، وٹامن بی 3، وٹامن سی، زنک، کیلشیئم، میگنیشیئم اور پوٹاشئیم شامل ہوتے پیں
بڑی الائچی کے حیرت انگیز فائدے
ذہنی تناؤ اور نیند کی کمی کا شکار رہنے والے لوگوں کو چاہئے کہ بڑی الائچی کو چائے یا قہوے میں ڈال کر استعمال کریں کیوں کہ بڑی الائچی کا عرق ذہن اور اعصا کو سکون بخشتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ دمہ، نزلہ، زکام اور پھیپھڑوں کی الرجی میں فائدہ کرتی ہے۔
متلی کی کیفیت سے نجات
الٹی اور طبعیت میں بھاری پن محسوس ہو تو بڑی الائچی کے دانے پیس کر پانی کے ساتھ پھانکنے سے یہ کیفیت ختم ہوجاتی ہے اس کے علاوہ یہ درد اور اینٹھن سے بھی نجات میں مدد کرتی ہے۔
نہار منہ بڑی الائچی کے دانے چبانے کے فائدے
صبح نہار منہ بڑی الائچی کو اچھی طرح چبانے سے جسم کی ناگوار بو کم ہونے لگتی ہے اور مسلسل استعمال سے پسینے کی ناگوار بو سے چھٹکارا بھی مل سکتا ہے۔ الائچی کے دانوں میں تانبے، لوہے، ربوفلیون وغیرہ پائے جاتے ہیں جو خون کی کمی دور کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ ایک گلاس گرم دود میں چٹکی بھر ہلدی اور بڑی الائچی کا پاؤڈر ملا کر پینے سے خون کی کمی دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔
بھوک کھولتی ہے
بڑی الائچی معدے کی گرمی اور تیزابیت کم کرتی ہے۔ اسے چبا کر کھانے سے منہ کی بدبو کم ہوتی ہے اس کے علاوہ یہ جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج میں مدد کرتی ہے۔ بھوک کھولتی ہے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bari Elaichi Ke Heran Kun Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bari Elaichi Ke Heran Kun Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.