برسات کا موسم ! مچھر، مکھی،کاکروچ اور چھپکلیاں ہر گھر میں موجود۔۔ ان کو بھگانے کے لئے سستا سلوشن اور گھر بھر کے لئے دوسرے آسان ٹوٹکے

چھپکلیاں بھگائیں:

برسات کا موسم ہے اس وقت ہر گھرمیں کیڑے مکوڑے اور خاص کر چھپکلیاں نظر آنے لگتی ہیں جن کو دیکھ کر بچے تو بچے بڑے بھی چیخیں مارنے لگتے ہیں۔ بچے تو جہاں چھپکلیاں دیکھ لیں اس کمرے میں قدم رکھنا پسند نہیں کرتے۔ تو ان سے بچاؤ اور ان کو بھگانے کے لئے کیا ایسا ٹوٹکا استعمال کریں کہ یہ کیڑے مکوڑے گھر سے بھاگ جائیں اور دوبارہ نظر نہ آئیں۔ اس کے لئے چاہیے :
لہسن کے چھلکے ایک سے دو مٹھی
ہری مرچ کے ڈنٹھل ایک مٹھی
ایلوویرا ایک پتہ(اسٹک)کاٹ کرچھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں

اب ان ساری چیزوں کو ایک بڑے برتن میں ڈال کردو گلاس پانی ڈال کر ڈھانک کررکھ دیں۔ دو سے تین دن تک رکھیں اس کے بعد اس کو کسی بلینڈر میں بلینڈ کرلیں۔ اب اس مکسچرکو کسی اسپرے بوتل میں ڈال کر ہر اس جگہ اسپرے کریں جہاں کیڑے مکوڑے ، مچھر، مکھی یا چھپکلیاں آتی ہیں ، وہاں اسپرے کردیں۔ مچھر مکھی چھپکلی سب غائب ہوجائیں گے۔

پودوں کو کیڑا لگ رہا ہے، تو اس میں بھی اسپرے کردیں ، پودوں کی نشونما بہترین ہو جائے گی، اور اس کے کیڑے بھی ختم ہو جائیں گے۔ اس کی بو سے سب کیڑے بھاگ جاتے ہیں ۔

نمک گیلا ہورہا ہے:

برسات کے موسم میں سب مصالحے گیلے گیلے سے ہونے لگتے ہیں خاص طور پر نمک میں ڈلیاں سی بننے لگتی ہیں، اس کی گیلاہٹ یا سیلن ختم کرنے کے لئے اس میں ایک چوتھائی کپ یا نمک کے حساب سے ایک مٹھی چاول ڈال دیں، اور مکس کر کے دو سے تین دن کے لئے چھوڑدیں۔ نمک بالکل خشک ہو جائے گا اور اس کی گیلاہٹ بالکل ختم ہو جائے گی۔ اب اس نمک اور چاول کے مکسچر کو چھلنی میں ڈال کر چھان لیں، چاول الگ اور نمک الگ ہو جائے گا۔ چاول دھو کر استعمال کر لیں۔

ماچس گیلی ہو جائیں تو:

برسات میں ماچس کی ڈبیا بھی گیلی ہو جاتی ہے۔ ایک چولہا جلانے کے لئے آپ کو کئی تیلیاں ضائع کرنی پڑتی ہیں۔ ایسے میں اس مسئلے سے بچنے کے لئے بھی بہت سادہ سا حل ہے۔ ماچس کی ڈبیا میں تھوڑے سے چاول ڈال کر ایک دن کے لئے رکھ دیں۔ ماچس بالکل خشک ہو جائے گی اور اس کا گیلا پن بالکل ختم ہو جائے گا۔

چینی گیلی ہوجائے تو:

اکثر چینی بھی گیلی ہو جاتی ہے اس میں گیلا چمچ چلا جائے یا ویسے ہی اس میں نمی ہو جاتی ہے تو اس سے چینی کے گٹھلیاں سی بن جاتی ہیں، تو اس کے لئے بھی آسان سا طریقہ ہے کہ اس میں چاول تو نہیں ڈالے جا سکتے تو اس میں ہم چاول کی چھوٹی چھوٹی پوٹلیاں بنا کر ڈال دیں گے۔ اگر کم چینی ہے تو ایک سے دو پوٹلیاں بنا لیں اور زیادہ چینی ہے تو زیادہ پوٹلیاں بنا کر ڈال دیں ایک سے دو دن میں چینی بالکل خشک ہو جائے گی۔

By Afshan  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   1157 Views   |   26 Aug 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about برسات کا موسم ! مچھر، مکھی،کاکروچ اور چھپکلیاں ہر گھر میں موجود۔۔ ان کو بھگانے کے لئے سستا سلوشن اور گھر بھر کے لئے دوسرے آسان ٹوٹکے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (برسات کا موسم ! مچھر، مکھی،کاکروچ اور چھپکلیاں ہر گھر میں موجود۔۔ ان کو بھگانے کے لئے سستا سلوشن اور گھر بھر کے لئے دوسرے آسان ٹوٹکے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.