کہتے تھے تم میری نیند کی گولی ہو اور.. دلیپ کمار کی تیسری برسی پر سائرہ بانو نے جذباتی خط لکھ کر یادیں تازہ کردیں

"پیارے یوسف جان، کوئی بات نہیں ہم اب بھی ساتھ ساتھ رہیں گے. اپنے خیالات میں ہمیشہ اور وقت کے آخر تک ساتھ رہیں گے"

یہ کہنا ہے ماضی کی حسین ترین اداکارہ سائرہ بانو کا جو اپنے محبوب شوہر اور شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی تیسری برسی کے موقع پر انھیں یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں.

سائرہ بانو نے انسٹاگرام پر اپنے مرحوم شوہر کے لیے ایک محبت بھرا خط لکھا. سائرہ لکھتی ہیں کہ اکثر میں اس محبت اور زندگی کے بارے میں سوچتی ہوں جو ہم نے بانٹ دی ہے کیونکہ یہ ہمیں اب بھی مکمل رکھتی ہے. میرے پیارے 'صاحب'، میں اللہ کی شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے آپ سے تعلق رکھنے کا موقع دیا. انشاء اللہ میں ہمیشہ اور ہمیشہ آپ کی ہی رہوں گی. صاحب بھارت کے سب سے بڑے اداکار تھے۔ ان کے پاس سب کچھ تھا. لیکن لوگ یہ نہیں جانتے کہ وہ شدید نیند کی کمی کا شکار تھے. ہماری شادی سے پہلے گولیاں کھانے کے بعد بھی وہ سحری تک جاگتے رہتےتھے لیکن ہماری شادی کے بعد انہوں نے مجھے کہا 'سائرہ، تم میری نیند کی گولی ہو، تم میرا تکیہ ہو۔

"وہ ایک محبت کرنے والے شخص تھے جو ہمیشہ مجھے 'آنٹی' کہتا تھا اور ہنستا تھا۔ دلیپ صاحب ہمیشہ کے لیے ہیں، اللہ انہیں اپنی محبتوں اور برکتوں میں رکھے. آمین"

واضح رہے کہ سائرہ بانو، دلیپ کمار سے 22 برس چھوٹی تھیں اس کے باوجود دونوں میں بے مثال محبت تھی.

Saira Bano Remembering Dileep Kumar

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Saira Bano Remembering Dileep Kumar and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Saira Bano Remembering Dileep Kumar to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   736 Views   |   07 Jul 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کہتے تھے تم میری نیند کی گولی ہو اور.. دلیپ کمار کی تیسری برسی پر سائرہ بانو نے جذباتی خط لکھ کر یادیں تازہ کردیں

کہتے تھے تم میری نیند کی گولی ہو اور.. دلیپ کمار کی تیسری برسی پر سائرہ بانو نے جذباتی خط لکھ کر یادیں تازہ کردیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کہتے تھے تم میری نیند کی گولی ہو اور.. دلیپ کمار کی تیسری برسی پر سائرہ بانو نے جذباتی خط لکھ کر یادیں تازہ کردیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔