کیاآپ جانتے ہیں کہ ایسی بہت سی غذائیں ہیں جنہیں نہار منہ کھانا صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے ۔ درج میں چند ایسی غذائیں بتائی جارہی ہیں جنہیں نہار منہ کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے ۔
پیسٹریز یا کیک وغیرہ :
نہار منہ پیسٹری جیسی غذاؤں سے پرہیز کرنا چاہیے جس کی وجہ یہ ہے کہ خمیر والی غذائیں نہار منہ پیٹ کے لیے ٹھیک نہیں اور ان سے معدے اور آنتوں میں تکلیف اور گیس کے مسائل پیش آسکتے ہیں ۔
مٹھائی :
صبح اُٹھتے ہی خالی پیسٹ میں میٹھا کھانا پتے کے لیے نقصان دہ ہے ، ایسا کرنے سے ذیابیطس کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے ۔
دہی :
اگر نہار منہ دہی کھایا جائے تو پیٹ میں ہائیڈروکلورک ایسڈ پیدا ہو سکتا ہے ، جو آپ کے پیٹ میں موجود لیکٹک ایسڈ بیکٹیریا کو ختم کردیتا ہے ، جو کہ آپ کے جسم کے لیے فائدہ مند ہے ، اس لیے خالی پیٹ دہی کھانا فائدہ مند نہیں ۔
امرود :
امرود میں خام ریشہ موجود ہوتا ہے ،جس کو نہار منہ کھانے سے بلغم کی جھلی متاثر ہوتی ہے ، اس لیے اسے خالی پیٹ کھانے کا انتخاب درست نہیں ۔
ٹماٹر :
ٹماٹر میں ٹینک ایسڈ کی مقدار کافی زیاد ہ ہوتی ہے ، جسے نہار منہ کھایاجائے تو معدے میں تیزابیت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ، اور اس تیزابیت سے گیسٹرک السر بھی ہو سکتا ہے ۔
کھیرا یا دیگر ہری سبزیاں :
کچی سبزیو ں میں امینوں ایسڈزیادہ مقدار میں موجود ہوتا ہے ، جو خالی معدے کے لیے بے حد نقصان دہ ہے ، ان سبزیوں کو نہار منہ کھایاجائے تو سینے میں جلن اور پیٹ درد کے مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔
کیلا :
خالی معدے پر کیلا کھانے سے جسم میں میگنیشیم کی مقدار بڑھ سکتی ہے ، جو کہ خون میں شامل ہوکر دل کے لیے بے حد نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے ۔
مصالحے :
صبح خالی پیٹ میں مصالحے دار کھانا کھانے سے پیٹ کی جلن کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ، اس کے علاوہ مصالحے دار کھانے ہضمی نظام میں کئی اقسام کے مسائل بھی پیدا کر سکتے ہیں ۔
کولڈڈرنکس :
خالی معدے پر کولڈ ڈرنک کا استعمال پیٹ تک پہنچنے والے خون کی رفتا ر کو ہلکا کردیتا ہے ، جس کے باعث کھانے کو ہضم ہونے میں وقت لگتا ہے اور دیگر مسائل اس کا خطرہ بڑھ سکتا ہے ۔
ترش پھل :
ترش پھلوں میں ایک ایسا ایسڈ موجود ہے جو خالی پیٹ پر کھایا جائے تو سینے کی جلن کا باعث بنتا ہے ، ان سے گیسٹرک السر کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔
Do you know there are lots of foods that you should never eat on empty stomach?
Yes, there are!
Foods that are usually very healthy many not be good as first food of the day. Many of us do not know about what foods work best at what time. Some foods normally don't have any hard and fast rules about eating time; however some foods are really important to consider eating time for.
Following are some foods to never eat on empty stomach.