سپیرے اپنے بچے کو زہر کیوں پلاتے ہیں؟ جانیے سانپ سے دوستی رکھنے والے یہ لوگ اپنے ہی بچوں کی زندگی کیسے خطرے میں ڈالتے ہیں، ویڈیو

ڈیجیٹل پاکستان کی جانب سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی جس میں کچھ ایسے جوگیوں سے متعلق بتایا جا رہا ہے۔ سبزی منڈی کراچی کے قریب جوگیوں کا ایک قبیلہ آباد ہے جن کی روزی روٹی یہی سانپ ہوتے ہیں۔
اس ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ جوگیوں کے سربراہ سردار مصری جوگی کی جانب سے انٹرویو دیا گیا، اس قبیلے میں 60 سے 70 جوگی آباد ہیں جن کی فیملیز بھی یہاں موجود ہیں۔

مصری جوگی قومی لیڈر کی حیثیت رکھتے ہیں، ان کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ استاد کا درجہ رکھتے ہیں اور اسی بنا پر اپنے علاقے میں مشہور بھی ہیں۔

مصری جوگی اپنی صلاحیتوں کی بنا پر کئی ممالک کا سفر بھی کر چکے ہیں، وہ جرمنی سمیت کئی یورپی ممالک میں کارکردگی دکھا چکے ہیں۔ وہ بتاتے ہیں کہ جب میں باہر ملک گیا تو گورے میری بین کی آواز پر جھومنا شروع ہو جاتے تھے۔ جرمن وزیر اعظم مصری جوگی سے اس حد تک متاثر ہوئے کہ انہیں سراہتے ہوئے سونے کا تمغہ دیا۔

دوسری جانب وہ بتاتے ہیں کہ جاپان اور کوریا والوں نے بھی ان کی صلاحیتوں کو سراہا اور وہ پاکستان کے اس ہنر کی تعریف کیے بغیر رہ نہیں سکے۔

مصری جوگی کو صدر پاکستان کی جانب سے صدارتی ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔ یہ صدارتی ایوارڈ 2013 میں انہیں ملا۔
جوگیوں کے حوالے سے ایک بات یہ بھی مشہور ہے کہ جب جوگیوں کے ہاں بچہ پیدا ہوتا ہے تو وہ اسے 100 سالہ سانپ کا زہر دیتے ہیں، اگر نومولود بچ جائے تو جوگی نہیں تو اللہ کے حوالے، اس روایت پر مصری جوگی کا کہنا تھا کہ وہ سانپ کی گھٹی ہوتی ہے جسے ہم بچوں کو دیتے ہیں۔

مصری جوگی کی 8 بیٹیاں اور 4 بیٹے ہیں جبکہ وہ اپنے بچوں سے خوش بھی ہیں۔ جب کبھی ہمارے ہاں شادیاں ہوتی ہیں تو ہم اپنی بیٹیوں کو تحفے میں بھینس، بکری دیتے ہیں، جبکہ ان کا کہنا تھا کہ تحفے میں اعلیٰ نسل کا سانپ بھی دیا جاتا ہے۔مصری جوگی نے سانپ کے زہر کے ثر کو کم کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو سانپ ڈس لے تو فورا اس شخص کو پیاس کھلانی چاہیے جسے سانپ نے ڈسا ہو۔ مصری جوگی بتاتے ہیں کہ زندگی میں کئی سانپوں نے انہیں ڈسا ہے۔

مصری جوگی نے مزید بتایا کہ کوئی بھی سانپ گھر میں نہیں رہ سکتا ہے اس لیے انہیں پالنے کا فائدہ بھی نہیں، جبکہ انہوں نے سب سے خطرناک سانپ کے بارے میں بھی بتایا اور کہا کہ لنڈی زہریلا سانپ ہے جس کا زہر انسان کو بہت جلدی موت سے ہمکنار کر دیتا ہے۔

Spairy Bachon Ko Zehr Kiyun Pilaty Hain

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Spairy Bachon Ko Zehr Kiyun Pilaty Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Spairy Bachon Ko Zehr Kiyun Pilaty Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   1945 Views   |   23 Nov 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

سپیرے اپنے بچے کو زہر کیوں پلاتے ہیں؟ جانیے سانپ سے دوستی رکھنے والے یہ لوگ اپنے ہی بچوں کی زندگی کیسے خطرے میں ڈالتے ہیں، ویڈیو

سپیرے اپنے بچے کو زہر کیوں پلاتے ہیں؟ جانیے سانپ سے دوستی رکھنے والے یہ لوگ اپنے ہی بچوں کی زندگی کیسے خطرے میں ڈالتے ہیں، ویڈیو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سپیرے اپنے بچے کو زہر کیوں پلاتے ہیں؟ جانیے سانپ سے دوستی رکھنے والے یہ لوگ اپنے ہی بچوں کی زندگی کیسے خطرے میں ڈالتے ہیں، ویڈیو سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔