کسی نے ماں بننے خوشخبری سنائی تو کسی کو ملا سرپرائز۔۔ مشہور اداکاراؤں نے مدرز ڈے کیسے منایا؟ حسین لمحات شیئر کر دیئے

Celebrities Celebrate Mothers Day

عالمی یومِ ماں کا دن اس بار شوبز اور کھیل سے جڑی کچھ مشہور شخصیات کے لیے بے حد خاص اور جذباتی رہا۔ مریم نفیس، نتاشا اسٹینکووچ اور صنم سعید نے مدرز ڈے پر اپنی زندگی کے سب سے خوبصورت اور نجی لمحات کو مداحوں سے شیئر کر کے اس دن کو مزید یادگار بنا دیا۔

مریم نفیس، جو حال ہی میں ماں بنی ہیں، نے مدرز ڈے پر اپنے ننھے بیٹے عیسیٰ کو دنیا سے متعارف کرواتے ہوئے دل کو چھو لینے والی تصاویر اور ایک محبت بھرا پیغام شیئر کیا۔ سفید لباس میں ننھے لعل کو سینے سے لگائے مریم کے چہرے پر ماں بننے کی روشنی صاف جھلک رہی تھی۔ انہوں نے اپنے کیپشن میں لکھا؛

"تم نے مجھے سکھایا کہ دل جسم سے باہر بھی دھڑک سکتا ہے، میں تمہاری ہر مسکراہٹ کی حفاظت کے لیے ہر امتحان سے گزر جاؤں گی۔"

ان لمحات میں ماں اور بچے کا تعلق ایک مکمل کہانی کی صورت میں سامنے آیا— ایک ایسی محبت جو نہ وقت کی محتاج ہے نہ لفظوں کی۔

دوسری طرف، بھارتی اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ کو ان کے بیٹے آگستیا نے مدرز ڈے پر محبت سے بھرپور سرپرائز دیا۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ننھے آگستیا نے نتاشا کو تحفے دیے، گلے لگایا اور اپنی ننھی زبان میں "ہیپی مدرز ڈے" کہہ کر ماں کا دل جیت لیا۔

نتاشا نے جذباتی انداز میں لکھا، "میرے دل نے یقیناً کچھ اچھا کیا ہوگا جو تم جیسا بیٹا میری زندگی میں آیا۔"

اس موقع پر ایک اور دل چھو لینے والی خبر پاکستان کی باوقار اداکارہ صنم سعید کی جانب سے سامنے آئی، جنہوں نے مدرز ڈے پر اپنی امید سے ہونے کی خوشخبری خود مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

صنم، جو ہمیشہ سادگی اور گہرائی سے جڑی اداکاری کے لیے پہچانی جاتی ہیں، اس بار اپنی حقیقی زندگی کے ایک نہایت حسین موڑ پر کھڑی ہیں۔ انہوں نے اپنی ماں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ، "میں چاہتی ہوں کہ میں بھی اپنی ماں کی طرح محبت کرنے والی، محافظ اور مضبوط ماں بنوں۔"

مدرز ڈے کے موقع پر انہوں نے چند یادگار تصاویر بھی شیئر کیں جو اس نئے سفر کی پہلی جھلک بن گئیں۔ صنم کی پوسٹ پر مداحوں نے محبت اور نیک تمناؤں کے ڈھیر لگا دیے۔

Celebrities Celebrate Mothers Day

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Celebrities Celebrate Mothers Day and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Celebrities Celebrate Mothers Day to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1018 Views   |   11 May 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 12 May 2025)

کسی نے ماں بننے خوشخبری سنائی تو کسی کو ملا سرپرائز۔۔ مشہور اداکاراؤں نے مدرز ڈے کیسے منایا؟ حسین لمحات شیئر کر دیئے

کسی نے ماں بننے خوشخبری سنائی تو کسی کو ملا سرپرائز۔۔ مشہور اداکاراؤں نے مدرز ڈے کیسے منایا؟ حسین لمحات شیئر کر دیئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کسی نے ماں بننے خوشخبری سنائی تو کسی کو ملا سرپرائز۔۔ مشہور اداکاراؤں نے مدرز ڈے کیسے منایا؟ حسین لمحات شیئر کر دیئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔