چرائتہ کے فائدے - چرائتہ بوٹی کے چند حیرت انگیز فائدے جنہیں جان کر آپ بھی آزمائے بنا رہ نہ پائیں گے

انسان کی صحت اس کی اچھی اور بہتر زندگی کی ضمانت ہے اور اگر صحت کے مسائل دن بہ دن بڑھتے چلے جائیں تو انسان میں ایک چڑچڑاہٹ آ جاتی ہے، اس کو نہ کسی کام میں سکون آتا ہے اور نہ کسی کھیل میں۔ اسی لئے کہا جاتا ہے کہ صحت سے متعلق چھوٹے سے چھوٹے مسئلے کو عام نہ سمجھیں کیونکہ بعد میں بڑی جان لیوہ بیماریوں کو جنم دینے کی وجہ بن جاتی ہیں جس سے ہماری صحت اور زندگی دونوں متاثر ہو جاتی ہے۔ آج کل 59 فیصد سے زائد لوگ شوگر اور جگر کی خرابی کی وجہ سے پریشان نظر آتے ہیں ، کسی کا کولیسٹرول بڑھ گیا ہے تو کسی کا وزن، آج کے-فوڈز میں جانیں کہ کیسے آپ اپنے ان بڑے مسائل کو صرف ایک گلاس نیم گرم پانی میں یہ چیز ڈال کر پینے سے ختم کر سکتے ہیں۔

جڑی بوٹی:
ہماری زندگی کو آسان کرنے کے لئے خدا نے کچھ جڑی بوٹیاں بھی بنائی ہیں جو کہ دوائیوں میں استعمال ہونے والی سب سے اہم اور عام اجزاء ہیں۔ آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں چرائتہ جڑی بوٹی کے کچھ زبردست فائدے جن کے بارے میں ڈاکٹر بلقیس نے بھی خاص ٹپ بتائی ہے:

چرائتہ فائدہ مند کیوں ہے؟
چرائتہ میں آئرن، گلائکیوسائیڈز، میگنیشیئم، اینٹی پیرسٹک خصوصیات پائی جاتی ہیں جو سب آپس میں نیم گرم پانی کے ساتھ مل کر تحلیل ہوتی ہیں جس سے انسانی جسم کو مضبوطی بھی ملتی ہے اور کئی مسائل بھی با آسانی حل ہو جاتے ہیں۔

ٹپ:
٭ دو کپ پانی کو اچھی طرح ابالیں اور ایک پیالے میں نکال لیں۔
٭ اس میں دو سے تین ٹکڑے چرائتہ ڈال دیں۔
٭ پھر اس پانی کو چھان کر رکھ دیں اور صبح اٹھ کر اس کو نہارمنہ پی لیں۔

احتیاط:
٭ اس پانی میں چینی یا شہد کا استعمال بلکل نہیں کریں، اور ایک سانس میں پی جائیں، کیونکہ اس طرح آپ کو یہ پانی کڑوا نہیں لگے گا، اس کو دوائی سمجھ کر پی جائیں۔

چرائتہ کے فوائد:
٭ اس سے آپ کا شوگر جلدی نارمل ہو جائے گا اور بلڈ شوگر بھی کم ہو جائے گا۔
٭ خواتین کو مینو پاز اور ماہواری سے متعلق مسائل میں بھی یہ پانی آپ کی بڑی مدد کرسکتا ہے۔
٭ جسم میں کولیسٹرول بڑھ گیا ہے یا چربی کی وجہ سے جسم کی کھال لٹک گئی ہو تو روزانہ اس پانی کو پیئیں اور فائدہ اٹھائیں۔
٭ جسم میں درد اور سوجن کے مسئلہ کا آسان حل بھی صرف یہ ایک کپ پانی ہے تو جلدی سے چرائتہ منگوا لیں۔
٭ جگر ارو معدے کی خرابی ہوگئی ہے یا جگر کا کینسر ہوگیا ہے ان بیماریوں میں بھی یہ ایک کپ پانی بہت فائدہ مند ہے۔
٭ ایسے لوگ جن کو خون جم گیا ہو، یا زخم لگنے پر بھی خون نہ بہنے کا مسئلہ وہ ہو روزانہ دن میں کسی بھی وقت ایک کپ یہ پانی لازمی پیئیں۔

Chiraita Booti Ke Heran Kun Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Chiraita Booti Ke Heran Kun Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chiraita Booti Ke Heran Kun Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Maria  |   In Health and Fitness  |   1 Comments   |   20107 Views   |   16 Oct 2023
About the Author:

Maria is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Maria is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

How many days this charita boti ka pani pena hai bata dein plz Jazak all

  • ,

چرائتہ کے فائدے - چرائتہ بوٹی کے چند حیرت انگیز فائدے جنہیں جان کر آپ بھی آزمائے بنا رہ نہ پائیں گے

چرائتہ کے فائدے - چرائتہ بوٹی کے چند حیرت انگیز فائدے جنہیں جان کر آپ بھی آزمائے بنا رہ نہ پائیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چرائتہ کے فائدے - چرائتہ بوٹی کے چند حیرت انگیز فائدے جنہیں جان کر آپ بھی آزمائے بنا رہ نہ پائیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔