یوں لگتا ہے جیسے جسم سے روح کھینچی جارہی ہو.. فواد خان کا اپنی بیماری کے بارے میں انکشاف

“جب شوگر کم ہورہی ہوتی ہے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کوئی آپ کی روح کھینچ رہا ہے، کبھی کبھار میں فرش پر بھی گرجاتا تھا۔ سانس لینے میں بہت تکلیف ہوتی تھی اور پسینے آتے تھے۔ ایک زمانے میں ایسا حال ہوا میرا اپنی آنکھوں سے قابو ختم ہوگیا اور وہ اوپر کی طرف چڑھ جاتی تھیں“

اپنی صحت کے بارے میں بات کرتے ہوئے یہ الفاظ فواد خان نے ادا کیے۔ پچھلے 24 برسوں سے ذیابیطس میں مبتلا فواد خان کہتے ہیں کہ انھوں نے اس بیماری کو کبھی اپنی کمزوری نہیں بنایا۔

فواد خان کہتے ہیں کہ لوگ بہت ٹوٹکے بتاتے تھے کہ کریلے کا پانی پئیں اور جامن کی گٹھلیاں پیس کر پانی کے ساتھ پئیں لیکن ان کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ لوگوں کو ذیابیطس کے حوالے سے آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔

فواد خان نے بتایا کہ انھیں اکیوٹ کڈنی ڈس آڈر بھی ہوچکا ہے جس میں آپ کے گردے اچانک کام کرنا بند ہوجاتے اس کے وہ 7 دن اسپتال میں رہے اور انھیں ڈرپ بھی لگی لیکن اللہ کا شکر ہے کچھ زیادہ نقصان نہیں ہوا۔

فواد خان کہتے ہیں کہ انھیں 17 برس کی عمر سے انسولین انجیکشن لگ رہے ہیں اور اب وہ 41 برس کے ہیں ۔ شروع میں انھیں پیاس بہت لگتی تھی، تھکاوٹ ہوتی تھی اور وزن گر گیا تھا لیکن اب وہ اپنی ڈائیٹ اور صحت پر توجہ دیتے ہیں۔

Lagta Hai Jism Se Rooh Khenchi Ja Rhi Ho

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Lagta Hai Jism Se Rooh Khenchi Ja Rhi Ho and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lagta Hai Jism Se Rooh Khenchi Ja Rhi Ho to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   5755 Views   |   28 Jun 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 18 September 2024)

یوں لگتا ہے جیسے جسم سے روح کھینچی جارہی ہو.. فواد خان کا اپنی بیماری کے بارے میں انکشاف

یوں لگتا ہے جیسے جسم سے روح کھینچی جارہی ہو.. فواد خان کا اپنی بیماری کے بارے میں انکشاف ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یوں لگتا ہے جیسے جسم سے روح کھینچی جارہی ہو.. فواد خان کا اپنی بیماری کے بارے میں انکشاف سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔