دنیا بھر میں مختلف قسم کی چائے بنائی جاتی ہیں یا پھر مختلف جڑی بوٹیوں سے قہوہ بنایا جاتا ہے جن کے ذائقے کے ساتھ ساتھ فوائد بھی بے مثال ہوتے ہیں، انہی میں سے ایک ہے بولڈو ٹی جو کہ ساؤتھ امریکہ میں اگنے والے ایک درخت ''بولڈو'' کے پتوں سے تیار کی جاتی ہے۔
اس درخت کے پتوں سے بنی چائے بےحد فائدے مند اور غذائیت بخش ہوتی ہے جو ہمارے کئی مسائل کو حل کر دیتی ہے، وہ کون کون سے مسائل اور اس چائے سے حاصل ہونے والے فوائد کیا ہیں آئیے جانتے ہیں۔
بولڈو ٹی کیا ہے؟
بولڈو (پیومس بولڈس) ایک سدا بہار، خوشبودار جھاڑی ہے جو عام طور پر ایکواڈور، ٓ مراکش اور ارجنٹائن سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں پائے جانے والے درخت کی پتیوں سے بنائی جاتی ہے اس کے حیرت انگیز فوائد کی وجہ سے یہ پتے دنیا بھر میں امپورٹ کی جاتی ہے۔
ماہرین کے مطابق صدیوں سے اس خوشبو دار جھاڑی کا استعمال صحت سے متعلق فوائد حاصل کرنے کے لئے کیا جا رہا ہے ماہرین کے
مطابق کینسر سے بچنے اور وزن کم کرنے کے لئے اس چائے کا استعمال بےحد مفید ہے۔
• بولڈو ٹی کے حیرت انگیز فوائد
• جگر کے مسائل کا حل
بولڈو ٹی اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے اس سے جگر کے مسائل دور کئے جا سکتے ہیں۔
• نظامِ ہاضمہ کے مسائل کا حل
نظامِ ہاضمہ کے مسائل دور کرنے کے لئے سالوں سے اس کے قہوے کا استعمال کیا جا رہا ہے، اس کے استعمال سے قبض دور ہوتا ہے، کھانا با آسانی ہضم ہوتا ہے، گیس اور پیٹ درد سے نجات ملتی ہے۔
• ہارمونز کی کارکردگی
بولڈو ٹی ہمارے جسم سے فاصل مادوں اور فری ریڈیکلز کو نکال پھینکتی ہے جن کی وجہ سے ہمارے ہارمونز کی کارکردگی خراب ہوتی ہے اور ہمارا جسم مختلف مسائل کا شکار ہو جاتا ہے۔
• وزن کم کرنے کے کئے مفید
ہاضمے بہتر بنانے کی خصوصیات سے بھرپور بولڈو ٹی وزن کم کرنے میں بھی بہترین کردار ادا کرتی ہے اس کے استعمال سے جسم کی اضافی چربی کا خاتمہ ہوتا ہے نیند میں بہتری آتی ہے۔
• کینسر سے بچائے
بولڈو ٹی کو کینسر سے بچاؤ کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے اس کے استعمال سے مختلف کینسر بنانے والے جراثیموں کا خاتمہ ہوتا ہے اور یہ خون صاف کرتی ہے۔
• احتیاطی تدابیر
• حاملہ خواتین اس کا استعمال نہ کریں۔
• دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے اس چائے کا استعمال نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
• دو ہفتے سے زیادہ اس کا استعمال نہ کریں۔
• اگر آپ کسی بڑی بیماری کے علاج کے لئے دوائیاں استعمال کر رہے ہیں تو اس چائے کا استعمال نہ کریں۔
• اپنے معالج کی ہدایت اور مشورے سے کسی بھی ہربل ٹی کا استعمال کریں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Boldo Tea Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Boldo Tea Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.