بالوں پر اچھا براؤن رنگ لانا چاہتے ہیں تو اس میں ۔۔ جانیں زبیدہ آپا مہندی میں کیا چیز ملانے کا مشورہ دیتی تھیں؟

اکثر خواتین بالوں میں مہندی لگاتی تو ہیں لیکن ان کو وہ مطلوبہ رنگ نہیں ملتا جس کی وہ خواہش کرتی ہیں، اور پھر وہ کیمیکل والے رنگوں کی طرف راغب ہوجاتی ہیں جس سے بالوں کو جلد یا بدیر نقصان پہنچتا ہے۔

خواتین کی اسی خواہش کو مدِ نظر رکھتے ہوئے زبیدہ آپا نے مہندی کی ایک ٹپ بتائی تھی، جس سے بالوں کو خوبصورتی کے ساتھ براؤن کیا جاسکتا ہے اور ساتھ ہی ان میں چمک اور مضبوطی بھی آئے گی۔

مہندی بنانے کا طریقہ:

۔ 2 کپ پانی میں 1 چمچ چائے کی پتی اور 1 چمچ کلونجی شامل کر کے ان کو اتنی دیر پکائیں کہ پانی سوا کپ رہ جائے۔

اسکے بعد ایک پیالے میں، ایک کپ کے قریب سوکھی مہندی، 1 انڈہ، 2 چمچ تیل (ناریل، سرسوں یا زیتون)، 1 چمچ نوابی کتھا (پان والے سے مل جائے گا)، اور 1 چمچ املی کا گودھا شامل کر کے مکس کریں پھر اس میں پتی اور کلونجی والا ڈال کر اچھے سے کلا لیں اور 2 سے 3 گھنٹے کیلیئے رکھ دیں۔

لگانے کا طریقہ:

مہندی لگانے سے ایک دن پہلے بالوں میں شیمپو کریں پھر اگلے دن اس مہندی کو اپنے بالوں پر لگائیں اور 3 سے 4 گھنٹے رہنے دیں۔ مہندی خشک ہوجائے تو اسے سادے پانی سے دھو لیں

اسکے بعد کوئی بھی تیل لے کر اس میں ½ چمچ لیموں کا رس شامل کریں اور گیلے بالوں میں ہی لگا کر ہوا میں خشک ہونے دیں، پھر اگلے دن شیمپو کرلیں

اس عمل کو مہینے میں 2 بار کریں، آپ کے بال خوبصورت براؤن اور چمکدار ہوجائیں گے۔

Zubaida Aapa Mehendi Tip

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Zubaida Aapa Mehendi Tip and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Zubaida Aapa Mehendi Tip to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   5447 Views   |   06 Aug 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بالوں پر اچھا براؤن رنگ لانا چاہتے ہیں تو اس میں ۔۔ جانیں زبیدہ آپا مہندی میں کیا چیز ملانے کا مشورہ دیتی تھیں؟

بالوں پر اچھا براؤن رنگ لانا چاہتے ہیں تو اس میں ۔۔ جانیں زبیدہ آپا مہندی میں کیا چیز ملانے کا مشورہ دیتی تھیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بالوں پر اچھا براؤن رنگ لانا چاہتے ہیں تو اس میں ۔۔ جانیں زبیدہ آپا مہندی میں کیا چیز ملانے کا مشورہ دیتی تھیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔