پیشاب کی نالی کا انفیکشن ۔۔ جانیں کروندے کا رس اس مسئلے میں آپ کی کس طرح مدد کرسکتا ہے؟

پیشاب کی نالی کا انفیکشن (یو ٹی آئی) کیا ہے؟ یو ٹی آئی ایک عام انفیکشن ہے جو اس وقت ہوتا ہے جب بیکٹیریا، اکثر جلد یا ریکٹم سے، پیشاب کی نالی میں داخل ہوتے ہیں، اور پیشاب کی نالی کو متاثر کرتے ہیں۔ یہ انفیکشن پیشاب کی نالی کے کئی حصوں کو متاثر کر سکتا ہے، لیکن سب سے عام قسم مثانے کا انفیکشن (سسٹائٹس) ہے۔

یورینری ٹریکٹ انفیکشن (یو ٹی آئی) سے بالخصوص خواتین زیادہ متاثر ہوتی ہیں اور یہ مرض ان پر بار بار حملہ آور ہوسکتا ہے۔

یو ٹی آئی اور کروندے کا رس:

پیشاب کی نالی کا انفیکشن ہونے کی صورت میں کروندے (کرینبیری) کا رس پینا کافی مفید ثاہت ہوسکتا ہے۔

آسٹریلین یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک مطالعے سے بتایا ہے کہ، "اگر خواتین باقاعدگی سے کرینبیری کا جوس پئیں تو ان کی 25 فیصد اور رس پینے والے بچوں کی 50 فیصد تعداد میں بار بار یو ٹی آئی کا خطرہ ٹل سکتا ہے۔"

اسی طرح یو ٹی آئی میں بلیڈر ریڈیو تھراپی جیسے پیچیدہ عمل سے گزرنے والے مریض اگر اس رس کو جاری رکھیں تو ان میں دوبارہ انفیکشن ہونے کا خطرہ 53 فیصد تک کم ہوسکتا ہے۔

آسٹریلیئن سائنسدانوں نے 9000 افراد پر مشتمل 50 تحقیقات کا مفصل جائزہ لیا ہے۔ اس طرح یہ اپنی نوعیت کی پہلی بڑی تحقیق ہے جس میں کرینبیری کی رس کی افادیت سائنسی طور پر سامنے آئی ہے۔

یو ٹی آئی سے ہونے والے مسائل:

یو ٹی آئی، بیکٹیریا سے پھیلنے والا ایک تکلیف دہ انفیکشن ہے جس سے پیشاب کی نالی، مثانے اور گردے متاثر ہوتے ہیں۔ دنیا بھر میں ہر دو میں سے ایک عمر رسیدہ خاتون اس کی شکار ہوسکتی ہے۔

دنیا بھر میں کروندے کا رس پیشاب کے امراض میں دینے کا عام رواج ہے۔ طبِ یونانی میں بھی اس کا ذکر ملتا ہے لیکن سائنسی طور پر اب اس پر تحقیق شروع ہوئی ہے۔ تاہم کئی کمپنیاں پہلے ہی کرینبیری جوس پاؤڈر کی صورت میں فروخت کر رہی ہیں جو پاکستان میں بھی باآسانی مل جاتا ہے۔

Uti Ka Asan Gharelu Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Uti Ka Asan Gharelu Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Uti Ka Asan Gharelu Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2736 Views   |   28 Apr 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

پیشاب کی نالی کا انفیکشن ۔۔ جانیں کروندے کا رس اس مسئلے میں آپ کی کس طرح مدد کرسکتا ہے؟

پیشاب کی نالی کا انفیکشن ۔۔ جانیں کروندے کا رس اس مسئلے میں آپ کی کس طرح مدد کرسکتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پیشاب کی نالی کا انفیکشن ۔۔ جانیں کروندے کا رس اس مسئلے میں آپ کی کس طرح مدد کرسکتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔