بیٹی کو روکا تھا آج نہ جائے لیکن۔۔ نیپال طیارے میں ہلاک ہونے والی لڑکی نے اپنے والد سے فون پر آخری بات کیا کی؟ باپ بتاتے ہوئے روپڑا

کبھی کبھی انسان مستقبل کے سنہری خواب بنتا چلا جاتا ہے لیکن اس بات سے انجان رہتا ہے کہ موت اس کے کتنے قریب پہنچ چکی ہے۔ ایسا ہی اوین علے مگر کے ساتھ ہوا جو اپنے ائیر ہوسٹس کے فرائض انجام دینے اور اپنی خوبصوت ویڈیوز بنانے میں مگن تھیں مگر اس سے پہلے کہ وہ جہاز سے اتر پاتیں، موت نے انھیں آلیا۔ اس خبر سے اوشن کے والد اور گھر والے ٹوٹ گئے ہیں۔

“بیٹی سے کہا تھا آج کام پر نہیں جاؤ لیکن اس نے کہا کہ 2 فلائٹس مکمل کر کے وہ گھر واپس آجائے گی اور تہوار منائے گی“

یہ الفاظ ہیں موہن علے مگر کے جن کی بیٹی اوشن علے مگر کل نیپال حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔ اوشن کی عمر 24 برس تھی اور ان کی شادی 2 سال پہلے ہوئے تھی۔ پیشے کے اعتبار سے ائیر ہوسٹس اوشن مشہور ٹک ٹاکر بھی تھیں۔

بیٹی کو ٹک ٹاک بنانے کا شوق تھا

اوشن کے والد موہن نے بتایا کہ اوشن 4 بہن بھائیوں میں سے بڑی تھیں اور انھیں ٹک ٹاک بنانے کا بہت شوق تھا۔

نیپال حادثہ

واضح رہے کہ کل نیپال میں لینڈنگ سے تھوڑی دیر قبل طیارہ گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں 72 افراد سوار تھے جس میں سے 68 افراد کے موت کی تصدیق ہوچکی البتہ شام میں اندھیرے کی وجہ سے امدادی کارروائیاں روک دی گئی تھیں۔

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   394 Views   |   17 Jan 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about بیٹی کو روکا تھا آج نہ جائے لیکن۔۔ نیپال طیارے میں ہلاک ہونے والی لڑکی نے اپنے والد سے فون پر آخری بات کیا کی؟ باپ بتاتے ہوئے روپڑا and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (بیٹی کو روکا تھا آج نہ جائے لیکن۔۔ نیپال طیارے میں ہلاک ہونے والی لڑکی نے اپنے والد سے فون پر آخری بات کیا کی؟ باپ بتاتے ہوئے روپڑا) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.