کیلے سستے ہوگئے ہیں، 6 مہینے کے لئے سٹور کرلیں ۔۔ کیلوں کو لمبے عرصے تک محفوظ کرنے کے لئے ایسا کیا کریں کہ یہ بالکل بھی کالے نہ پڑیں؟

کیلے بچے بھی شوق سے کھالیتے ہیں اور بڑے بھی۔ یہ وہ واحد نرم پھل ہے جسے کھانے کے لئے زیادہ چبانا بھی نہیں پڑتا اور نہ ہی اس کو کھانے سے دانتوں کی تکلیف ہوتی ہے۔ ہر عمر کے لوگوں کے لئے کیلا مفید پھل ہے۔

کیلے سستے ہوگئے؟

آج کل تو بازار میں کیلے سستے داموں میں مل رہے ہیں اور کیلے بھی اتنے صاف ستھرے بناء کسی نشان کے کہ دیکھ کر ہی خریدنے کا دل چاہے اور کم قیمت میں بھی دستیاب ہیں۔ آج کل میٹھے کیلے آپ کو مل رہے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ فصلوں کو بارش کے پانی نے سیراب کردیا ہے۔ پھلوں میں رس اور مٹھاس دگنی ہوگئی ہے۔ ایسے میں ڈھیر سارے کیلے کھائیں، صحت بھی بڑھائیں اور پھل کا ذائقہ بھی لیں۔

کیلوں کو سٹور کیسے کریں؟

کیلوں کو 6 ماہ تک محفوظ کرنے کے ہم آپ کو کچھ طریقے بتا رہے ہیں، جن سے آپ کے پیسوں کی بھی بچت ہوگی اور آپ کچھ مہینے بعد بھی گھر میں رکھے ہوئے کیلے کھا سکتے ہیں۔

٭ المونیم فوائل:

المونیم فوائل سے آپ پورے کیلے کو بھی کوور کرکے رکھ سکتی ہیں یا پھر صرف کیلے کی اوپر کی جڑ کو اس سے ڈھک لیجیے اور کسی ڈبے میں رکھ کر محفوظ کرلیں یہ 6 مہینے تک کالے نہیں ہوں گے۔
٭ پلاسٹک کی تھیلی سے کیلوں کو ڈھانپ کر رکھ لیں، اس طرح بھی یہ لمبے عرصے تک محفوظ رہیں گے۔
٭ ایک اور طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ کیلوں کو چھیل کر کسی بڑے ڈھکن والے پیالے میں رکھ لیں، اس سے ایک فائدہ تو یہ بھی ہوگا کہ اگر اچانک مہمان آجائیں تو آپ ان کے لئے فوری کیلوں کا جوس تیار کرسکتی ہیں یا 5 مہینے بعد آپ کو کیلے کھانے کا دل چاہے تو فریج سے نکال کر استعمال کرسکتی ہیں۔

کیلے کے چھلکے:

کیلے کے اتنے ڈھیروں چھلکے جب جمع ہو جائیں تو ان کو پھینکنے سے گریز کریں اور ان چھلکوں کی مدد سے اپنے چہرے پر سکربنگ کیجیے تاکہ سستے کیلوں سے 2 بڑے فائدے اس موسم میں آپ بھی حاصل کرسکیں۔

How To Store Banana For Long Time

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like How To Store Banana For Long Time and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How To Store Banana For Long Time to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   39207 Views   |   21 Aug 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کیلے سستے ہوگئے ہیں، 6 مہینے کے لئے سٹور کرلیں ۔۔ کیلوں کو لمبے عرصے تک محفوظ کرنے کے لئے ایسا کیا کریں کہ یہ بالکل بھی کالے نہ پڑیں؟

کیلے سستے ہوگئے ہیں، 6 مہینے کے لئے سٹور کرلیں ۔۔ کیلوں کو لمبے عرصے تک محفوظ کرنے کے لئے ایسا کیا کریں کہ یہ بالکل بھی کالے نہ پڑیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیلے سستے ہوگئے ہیں، 6 مہینے کے لئے سٹور کرلیں ۔۔ کیلوں کو لمبے عرصے تک محفوظ کرنے کے لئے ایسا کیا کریں کہ یہ بالکل بھی کالے نہ پڑیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔