کچن میں موجود 6 ایسے مصالحے جو خواتین میں بانجھ پن ختم کرنے میں مفید ہیں ۔۔۔ جانیئے ایسی معلومات جو ہر عورت کو لازمی پتہ ہونی چاہیئے

شادی کے بعد اولاد کی خواہش ہر جوڑے کی ہوتی ہے، اور اگر نہ بھی تو ہمارے معاشرے میں یہ رواج عام ہے ، شادی کے 1 ماہ بعد ہی سے سوال جواب شروع کر دیئے جاتے ہیں ۔ ایسے میں وہ خواتین جو جسمانی طور پر مضبوط نہیں یا جو بانجھ پن کا شکار ہیں ان کے لئے بہت مسائل کھڑے ہو جاتے ہیں۔
پیڈیاٹرکس ریسرچر فار پیرنٹنگ کے ماہرین بتاتے ہیں کہ:
'' ڈپریشن خود بانجھ پن کی وجہ بنتی ہے، اس لئے اولادی کی خواہش ضرور کریں اور انتظار رکھیں، اپنا مکمل علاج کروانے کے ساتھ کچھ قدرتی چیزوں کا استعمال بھی کریں کیونکہ یہ کوئی بیماری نہیں ہے بلکہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس سے 2021 میں ہی صرف 52٪ خواتین متاثر ہوئی ہیں۔ ''
آج کے-فوڈز میں جانیئے گھر میں موجود وہ عام گرم مصالحے جو اس مسئلے میں آپ کی بڑی مشکل آسان کر سکتے ہیں۔

• دار چینی:

دار چینی میں ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں جو پی سی اوز جیسےمسائل کو کنٹرول کرنے اور حاملہ ہونے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ خواتین کے ہارمونل مسائل کو کنٹرول کرتے ہیں اور ان کے نظامِ تولید کو مضبوط بناتے ہیں۔ اس کے پاؤڈر کو گرم پانی کے ساتھ دن میں کسی بھی ایک وقت پھانک لیں۔

• لال مرچ:

لال مرچ کا زیادہ استعمال صحت کے لئے نقصاندہ سمجھا جاتا ہے مگر آپ اس کا صحیح مقدار میں استعمال کریں تو یہ بانجھ پن جیسے مسئلے کو حل کرنے میں مدد گار ہوتی ہے۔ کیونکہ اس میں نامیاتی تھائیمن اور دیگر اجزاء موجود ہوتے ہیں جو خواتین کے تولیدی نظام میں ایسے انزائمز کو پیدا کرتے ہیں جو حمل میں مفید ہے۔

• ہلدی:

ہلدی کھانوں میں جتنا ذائقہ پیدا کرتی ہے اتنا ہی اچھی صحت میں اپنا اہم کردار ادا کرتی ہے۔ آج سے پہلے آپ نے ہلدی کو حسن بڑھانے کے ٹوٹکوں میں استعمال کیا ہو گا مگر آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ ماہرین ہلدی سے متعلق کیا بتاتے ہیں۔
گائناکولوجسٹ کے مطابق:
''ہلدی کی تاثیر گرم ہوتی ہے اور اس کا استعمال شادی شدہ جوڑوں کی جسمانی اور تولیدی طاقت کے حوالے سے اہم ہے۔ حمل اس وقت ہی ہوتا ہے جبکہ مرد اور عورت دونوں کے ہارمونز متوازن ہوں لہٰذا ہلدی کا کھانوں میں استعمال اور دودھ کے ساتھ روزانہ استعمال حاملہ ہونے میں مفید ہوسکتا ہے''۔

• ادرک:

ادرک کی چائے کا استعمال بھی بچے کی پیدائش کے لئے مفید ہوتا ہے کیونکہ ادرک میں وٹامن بی 6 اور 12 موجود ہوتا ہے لہٰذا ادرک کی چائے حمل کے لئے اہم ہے۔ کھانوں میں بھی اس کا استعمال لازمی رکھان چاہیئے۔

• لہسن:

لہسن کروموسومل خطرات سے بچانے اور ہارمونز کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نہارمنہ خواتین کو لہسن کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ یہ ماہواری اور حمل کے مسائل کو کنٹرول کرکے حمل ٹھرانے میں مددگار ہوتا ہے۔

• میتھی دانہ:

میتھی دانہ بھی ہلدی کی طرح گرم تاثیر رکھتا ہے اور یہ خواتین کی اووری (اوولیوز) کی طاقت کو بڑھاتا ہے جوکہ ایسے فائبرز کا اخراج کرتے ہیں جو جلد ہی بانج پن دور کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

ان سب کے علاوہ اس چائے کا روزانہ استعمال آپ کے مسئلے کو حل کرسکتی ہے:
٭ ایک چمچ ہلدی اور ایک چمچ میتھی دانے کو 2 کپ پانی میں 10 منٹ پکائیں اور جب ابال آ جائے تو اس کو ایک کپ میں نکالیں۔
٭ اس میں کھجور کا پاؤڈر مکس کرکے پی لیں۔ یہ ایک دوائی کے طور پر عرب ممالک میں استعمال کیا جاتا ہے تاکہ جلد اولاد کی خواہش کو پورا کیا جا سکے۔

Banjh Ban Khatam Karne Ke Tarikay

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Banjh Ban Khatam Karne Ke Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Banjh Ban Khatam Karne Ke Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6776 Views   |   25 Mar 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 06 October 2024)

کچن میں موجود 6 ایسے مصالحے جو خواتین میں بانجھ پن ختم کرنے میں مفید ہیں ۔۔۔ جانیئے ایسی معلومات جو ہر عورت کو لازمی پتہ ہونی چاہیئے

کچن میں موجود 6 ایسے مصالحے جو خواتین میں بانجھ پن ختم کرنے میں مفید ہیں ۔۔۔ جانیئے ایسی معلومات جو ہر عورت کو لازمی پتہ ہونی چاہیئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کچن میں موجود 6 ایسے مصالحے جو خواتین میں بانجھ پن ختم کرنے میں مفید ہیں ۔۔۔ جانیئے ایسی معلومات جو ہر عورت کو لازمی پتہ ہونی چاہیئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔