باہر نہ نکلتی تو جانے میرے ساتھ کیا سلوک کرتے.. انجلین ملک نے پہلی بار گاڑی کے حادثے کی تفصیل بتا دی

"جب میری گاڑی کا حادثہ ہوا، تو میں نے فوراً رکشہ والے کی مدد کرنے کا ارادہ کیا، لیکن جیسے ہی میں گاڑی سے باہر نکلنے لگی، لوگ میری گاڑی کے ارد گرد جمع ہوگئے۔ مجھے خوف تھا کہ اگر میں باہر جاتی تو نہ جانے لوگ میرے ساتھ کیا کرتے؟"

"میرے ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے گاڑی بے قابو ہو کر رکشے اور دوسری گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے بعد، میں پراعتماد تھی، کیونکہ مجھے یقین تھا کہ میں نے کچھ غلط نہیں کیا، لیکن لوگوں نے میرے اعتماد کو غلط سمجھا۔"

حال ہی میں ماڈل اور اداکارہ انجلینا ملک نے فریحہ الطاف کے پوڈکاسٹ میں ایک سنسنی خیز واقعہ سنایا، جب ان کی گاڑی کا ٹائر برسٹ ہوا اور حادثہ پیش آیا۔ انجلینا نے بتایا کہ اگست کے آخر میں، وہ اپنی گاڑی چلا رہی تھیں کہ اچانک ان کا ٹائر پھٹ گیا، جس کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر رکشہ اور دیگر گاڑیوں سے جا ٹکرائی۔

اداکارہ نے کہا کہ حادثے کے بعد جب وہ رکشہ والے کی مدد کرنے کے لیے گاڑی سے نکلنے والی تھیں، تو اچانک لوگوں کا ہجوم ان کی گاڑی کے گرد جمع ہوگیا۔ حیران کن طور پر، کسی نے رکشے والے کی خیریت پوچھنے کی زحمت نہیں کی، بلکہ تمام توجہ انجلینا کی طرف تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اس ہجوم میں سے کسی نے ان کی گاڑی کا دروازہ کھول کر ان کا موبائل فون بھی اٹھا لیا، اور وہ لوگوں سے مسلسل فون واپس کرنے کی التجا کرتی رہیں، لیکن کسی نے ان کی بات پر کان نہ دھرا۔

انجلینا ملک کا کہنا تھا کہ انہیں لوگوں کے طعنوں کا بھی سامنا کرنا پڑا کہ وہ حادثے کے بعد اتنی پرسکون کیوں ہیں؟ انہوں نے وضاحت کی کہ ان کا اعتماد اس لیے تھا کہ یہ ان کا اپنا ملک ہے اور وہ یقین رکھتی تھیں کہ لوگوں سے انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔

اداکارہ نے تسلیم کیا کہ حادثے کے بعد انہیں یہ خوف بھی لاحق ہوا کہ بھیڑ ان کے ساتھ کچھ برا نہ کر دے، کیونکہ اسی دوران شہر میں ایک اور واقعہ ہوا تھا، جس میں ایک خاتون کی گاڑی نے باپ اور بیٹی کو کچل دیا تھا۔

خوش قسمتی سے انجلینا ملک حادثے کے بعد گاڑی سے باہر نہیں نکلیں اور رکشے والے کو مالی نقصان کی تلافی کرنے کے بعد معاملہ بھی رفع دفع ہوگیا۔ پولیس نے بھی کیس کو ختم کردیا، لیکن اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر وہ باہر نکلتیں، تو شاید حالات کچھ اور ہوتے۔

Angaline Malik Opens Up About Car Accident

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Angaline Malik Opens Up About Car Accident and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Angaline Malik Opens Up About Car Accident to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   945 Views   |   02 Oct 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

باہر نہ نکلتی تو جانے میرے ساتھ کیا سلوک کرتے.. انجلین ملک نے پہلی بار گاڑی کے حادثے کی تفصیل بتا دی

باہر نہ نکلتی تو جانے میرے ساتھ کیا سلوک کرتے.. انجلین ملک نے پہلی بار گاڑی کے حادثے کی تفصیل بتا دی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ باہر نہ نکلتی تو جانے میرے ساتھ کیا سلوک کرتے.. انجلین ملک نے پہلی بار گاڑی کے حادثے کی تفصیل بتا دی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔