اگر آپ بھی اپنا رنگ صاف اور اسکن گلو کرنا چاہتی ہیں تو جانیئے کون سا سیرم آپ کے لئے بہتر ہے؟ اور یہ کس طرح استعمال کرنا ہے

چہرے کی خوبصورتی کے لئے آج کل بہت سے سیرم مارکیٹ میں دستیاب ہوتے ہیں اور لوگ دکانداروں سے پوچھ پوچھ کر کسی بھی سیرم کا استعمال اس کے سائیڈ افیکٹ جانے بغیر کر لیتے ہیں جس سے جلد بالکل بے جان ہو جاتی ہے اور یوں لگتا ہے جیسے پتہ نہیں کتنے بیمار ہیں، ایسے ہی لوگوں کے لئے آج ہماری ویب میں ڈاکٹر آمنہ رسول کے بتائے ہوئے سیرم موجود ہیں جو مارکیٹ میں بآسانی دستیاب بھی ہیں اور آپ کی جلد کے مطابق تفصیلات بھی موجود ہیں۔

٭ آئلی جلد:

آئلی جلد کے لئے ریٹینول سیرم بہت فائدے مند ہے جوکہ وٹامن اے سے مل کر بنتا ہے اور اس کا استعمال آپ کی جدل کے اضافی آئل کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔

٭ خشک جلد:

خشک جلد والوں کے لئے لیکٹک ایسڈ والا سیرم بہت فائدے مند ہے یہ جلد کی نمی کو برقرار رکھتا ہے اور اس کو ہائیڈریٹ کرنے میں آپ کی بڑی مدد کرتا ہے۔

٭ ایکنی:

جن لوگوں کو ایکنی کا مسئلہ ہے ان لوگوں کے لئے سیلیسائیکلک ایسڈ سیرم بہت فائدے مند ہے یہ جلد کی گندگی کو نکال باہر کرنے اور کھلے مساموں میں موجود گندگی کو باہر نکالنے میں آپ کی بڑی مدد کرتا ہے۔

٭احتیاط:

کسی بھی سیرم کا استعمال کرنے سے اگر جلد پر نشان ہوجائیں یا کوئی مسئلہ ہو تو آپ اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں کیونکہ جلد کے اندرونی مسائل ڈاکٹر دیکھ کر زیادہ اچھے سے بتا سکتے ہیں۔

٭ استعمال کیسے کریں:

کسی بھی سیرم کو براہِ راست بھی استعمال کرسکتے ہیں یا پھر آپ ان کو کسی اچھے پاؤڈر اور ناریل کے تیل میں مکس کرکے استعمال کرلیں۔

Chehre Ke Liey Konsa Serum Istemal Karein

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Chehre Ke Liey Konsa Serum Istemal Karein and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chehre Ke Liey Konsa Serum Istemal Karein to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shazia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   4398 Views   |   14 Feb 2022
About the Author:

Shazia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shazia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اگر آپ بھی اپنا رنگ صاف اور اسکن گلو کرنا چاہتی ہیں تو جانیئے کون سا سیرم آپ کے لئے بہتر ہے؟ اور یہ کس طرح استعمال کرنا ہے

اگر آپ بھی اپنا رنگ صاف اور اسکن گلو کرنا چاہتی ہیں تو جانیئے کون سا سیرم آپ کے لئے بہتر ہے؟ اور یہ کس طرح استعمال کرنا ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ بھی اپنا رنگ صاف اور اسکن گلو کرنا چاہتی ہیں تو جانیئے کون سا سیرم آپ کے لئے بہتر ہے؟ اور یہ کس طرح استعمال کرنا ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔