بالوں کی خوبصورتی سے ہر شخص متاثر ہوتا ہے چاہے وہ مرد ہو یا عورت سب یہی چاہتے ہیں کہ بال لمبے، گھنے، خبصورت، چمکدار اور حسین ہوں لیکن بہت کم ہی لوگ ایسے ہیں جن کے ساتھ بالوں کے مسائل نہیں ہیں کیونکہ پانی اچھا نہ آنے، ذہنی مسائل، خالص آئل نہ ہونے یا پھر معیاری شیمپو کا استعمال نہ کرنے کی وجہ سے بالوں کی صحت متاثر ہوتی ہے جو مستقل ہونے کی وجہ گنجے پن کی وجہ بنتی ہے۔
اسی وجہ سے مارکیٹ میں سستے اور مہنگے ہزاروں قسم کے شیمپو دستیاب ہیں لیکن اگر ہم ان تمام شیمپوؤں کی افادیت کے حوالے سے بات کریں تو زیادہ کیمیکل ہونے کی باعث یہ کسی نہ کسی طرح سے ہمارے بالوں کو خراب کر رہے ہوتے ہیں اسی لیئے اب بازار کے ان غیر معیاری شیمپوؤں کو چھوڑیں اور بنائیں اپنا شیمپو اپنے گھر میں خود ہی جو آپ کے بالوں کو بڑھائیں تیزی سے اور ان تمام تر کیمیکل اثرات سے بچائیں اور ان کو حسین سے حسین تر بنائیں۔
شیمپو بنانے کا طریقہ:
ہم آپ کو شیمپو بنانے کے 2 آسان طریقے بتا رہے ہیں اب آپ اپنے بالوں کے حساب سے خود منتخب کریں کہ کونسا شیمپو آپ کے بالوں کے لئے زیادہ مفید ہے۔ اس کو بنائیں اور استعمال کرکے فائدہ اٹھائیں۔
• بیکنگ سوڈا:
اگر آپ کو بالوں میں خشکی کا مسئلہ ہے اور بال دھلنے کے بعد بھی چپچپے رہتے ہیں تو اس شیمپو کا استعمال آپ کے بالوں کے لئے ڈرائی سیرم سے زیادہ کام کرسکتا ہے۔ ایک بڑا چمچ بیکنگ سوڈا لیں اور اس کو آدھے کپ پانی میں اچھی طرح مکس کرلیں۔ نہاتے وقت اس کو بالوں میں لگائیں اور پندرہ منٹ بعد دھو لیں۔ اس کا ہفتے میں دو مرتبہ استعمال کریں اور پائیں چمکدار خشکی و سکری سے پاک بال وہ بھی اتنے سستے سے شیمپو سے۔
• ریٹھا:
اگر آپ کے بال روکھے سوکھے اور کمزور ہیں زیادہ گرتے ہیں تو ریٹھا اپنے اندر موجود وٹامن اے، سی، کے اور وٹامن ای کی خاص مقدار کی وجہ سے آپ کے بالوں کی دوبارہ نشوونما کے لئے بہت کارآمد ہے۔ رات کے وقت پانچ ریٹھے بھگو کر سوجائیں اور صبح اٹھ کر اس پانی کو ابال لیں اور پندرہ منٹ بعد اس میں مذید آدھا گلاس پانی ڈال کر دس منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں پھر اس میں دو قطرے لیونڈر آئل ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔ جب بھی نہائیں اس کو بالوں میں شیموپ کی طرح لگائیں اور بال دھو لیں۔ یہ بالوں کو دوبارہ نئی جیسی جان بنانے میں مدد دے گا۔
Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Balon Ko Lamba Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Balon Ko Lamba Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
بالوں کو لمبا، گھنا اور خوبصورت بنانا چاپتی ہیں تو جانیں گھر میں شیمپو بنانے کے دو آسان طریقے جو کریں بالوں کی خوبصورتی میں اضافہ اور ڈالیں ان میں نئی جان
بالوں کو لمبا، گھنا اور خوبصورت بنانا چاپتی ہیں تو جانیں گھر میں شیمپو بنانے کے دو آسان طریقے جو کریں بالوں کی خوبصورتی میں اضافہ اور ڈالیں ان میں نئی جان ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بالوں کو لمبا، گھنا اور خوبصورت بنانا چاپتی ہیں تو جانیں گھر میں شیمپو بنانے کے دو آسان طریقے جو کریں بالوں کی خوبصورتی میں اضافہ اور ڈالیں ان میں نئی جان سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔