نادیہ خان نے بتایا بالوں کو کلر کرنے کا سستا طریقہ

ہیئر کلر انسانی شخصیت کو بدل کر رکھ دیتا ہے۔ آپ کے بالوں کا قدرتی کلر جب تبدیل کیا جاتا ہے تو چہرہ بالکل مختلف سا لگنے لگتا ہے۔ اب جیسے کسی کے بال کالے یا ڈارک براؤن ہیں اور وہ اپنے بالوں میں چاکلیٹ براؤن یا گولڈن براؤن کلر کروائے تو اس کا چہرہ بالکل الگ لگنے لگتا ہے۔ دھوپ میں کہیں باہر نکلے تو بال خوب چمکتے ہوئے لگتے ہیں۔ لیکن اگر کسی کے بالوں کا رنگ خراب ہو جائے یا نارنجی شیڈ کا ہو جائے تو کارٹون لگنے لگتے ہیں۔ نارنجی رنگ پاکستان میں کم ہی استعمال کیا جاتا ہے اور یہ رنگ بہت کم ہی لوگوں پر جچتا ہے۔ اب جیسے نادیہ خان نے اپنے بالوں میں نارنجی رنگ کرلیا تھا اور یہ رنگ ان پر اچھا نہیں لگ رہا تھا۔

نادیہ کی ویڈیو:

نادیہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو بنا کر شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ نارنجی رنگ ان کے شوہر کو بالکل پسند نہیں آیا اور اس رنگ سے ان کے بالوں کی نوکیں بھی خراب سی لگ رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے انہوں نے اپنے بالوں میں جو رنگ کیا تھا وہ بہت اچھا لگ رہا تھا۔ پھر رنگ تبدیل کرنے کا سوچا تو جس رنگ کا انتخاب کیا وہ درست ثابت نہ ہوا اور عجیب سا لُک لگنے لگا۔
اداکارہ کہتی ہیں کہ:'' میں نے پھر اپنے بالوں کا رنگ خود گھر میں ہی تبدیل کرنے کا سوچا اور بازار سے وہ رنگ دیکھ کر لائی جس کا شیڈ مجھ پر اچھا لگے۔ میں نے رنگ کا انتخاب تو کرلیا لیکن اس وقت بھی ڈر ہی رہی ہوں کہ کہیں یہ بھی مجھ پر بُرا نہ لگے کیونکہ میرے میاں منہ پر کہہ دیتے ہیں کہ یہ اچھا نہیں لگ رہا، پہلے بھی مجھے فیصل نے ہی کہا کہ یہ کیسا کلر کرلیا یہ بالکل اچھا نہیں لگ رہا۔

550 روپے میں کلر:

نادیہ نے اپنی ویڈیو میں مذید دکھایا کہ کیسے آپ گھر میں 550 روپے میں ہی رنگ کر سکتی ہیں تاکہ آپ کو سیلون بھی نہ جانا پڑے اور سستے میں ہی کلر نپٹ جائے۔ نادیہ نے اپنے بالوں میں ایک مخصوص برانڈ کا اچھا کلر کیا۔ رنگ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ:'' اپنے بالوں میں ایک مرتبہ ہی اچھے سے کلر کرلیں تاکہ بار بار کرنے کا مسئلہ ہی نہ ہو۔ ایک بوتل ایک مرتبہ میں استعمال کریں اور اگر آپ کو اپنے پورے بالوں میں کلر کرنا ہے تو 1 سے 2 ڈبے بالوں میں ٹھیک رہیں گے۔''

گھر میں کلر کس طرح کریں؟

کلر کے ڈبے میں ایک ڈیولپر اور کریم موجود ہوتی ہے۔ ان دونوں کو برابر استعمال کریں یعنی ایک پوری کریم اگر آپ کے رہے ہیں تو ڈیولپر بھی پورا استعمال کریں۔ ان کو اچھی طرح مکس کریں اور پھر پُرانے ٹوتھ برش کی مدد سے سارے بالوں میں بآسانی لگالیں۔ ٹوتھ برش سے کلر کرنے کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اس سے آسانی سے کلر جڑوں میں پہنچ جاتا ہے اور کلر لگانے میں بھی آسانی ہوتی ہے۔

آپ بھی اپنے بالوں میں گھر میں ہی کلر کر لیا کریں وہ بھی پُرانے ٹوتھ برش کی مدد سے اس سے آپ کا ہر بال رنگ جاتا ہے اور اگر آپ خود سے رنگ کر رہی ہیں تو پیچھے کے سر میں اندر کے بالوں کو رنگنا بھی آسان ہوجاتا ہے۔ پہلے آپ اپنے سارے بالوں میں اچھی طرح برش کرلیں اور بالوں کو سلجھا لیں۔ پھر بالوں کے تین سے چار حصے کرلیں۔ سب سے پہلے ماتھے کے اوپر والے حصے میں کلر کریں پھر سائیڈوں میں اور آخر میں پیچھے کی طرف۔ لیکن اگر آپ کے بال لمبے اور گھنے ہیں تو کوشش کریں کہ پہلے کلر پیچھے کی طرف کرلیں تاکہ جب آگے کلر کو اپلائی کریں تو یہ آپ کے ہاتھوں میں نہ لگے۔ چونکہ خود سے کلر لگاتے وقت یہ خدشہ ہوتا ہے کہ کہیں چہرے پر یا اطراف کی جلد پر کلر نہ لگے تو اس سے بچنے کے لیے آپ جلد پر ویزلین پہلے ہی لگا لیں۔ اگر ویزلین موجود نہیں تو کوئی سا بھی آئل یا پکانے والا آئل ہی لگالیں۔

احتیاط:

کلر کو مکس کرکے 15 سے 20 منٹ تک چھوڑ دیں اور پھر لگانے کے بعد آپ اس کو 1 گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں تاکہ یہ اچھی طرح خُشک ہو جائے۔ لیکن احتیاط کریں کہ چولہے کے پاس نہ جائیں یا کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے جلد کو نقصان پہنچے۔ کلر خٗشک ہونے کے بعد آپ اپنے بالوں کو دھو لیں۔ لیکن کسی بھی شیمپو کا استعمال نہ کریں صرف اسی شیمپو کا استعمال کریں جو کلر کے ساتھ آتا ہے۔ اگر آپ کو نہیں معلوم کہ کس کلر کے ساتھ کونسا شیمپو استعمال کرنا ہے تو آپ جب کلر خریدنے جائیں تو وہیں سے معلوم کرلیں۔ اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ آپ نے جو بھی کلر اپنے بالوں میں کیا ہے وہ جلدی ختم نہیں ہوگا بلکہ اس کا دورانیہ بھی بڑھ جائے گا۔

رزلٹ

نادیہ نے اپنے بال خُشک ہونے کے بعد ان کو دھو کر سب کے سامنے رزلٹ دکھایا۔ ان کا رزلٹ بالکل مختلف تھا۔ کیونکہ پہلی بات تو نادیہ نے زیادہ کلر کا استعمال کیا تھا اور انہوں نے کلر لگانے کے بہت دیر بعد اس کو دھویا تھا جس سے بال اچھی طرح رنگ چُکے تھے۔
آپ بھی انہی تمام احتیاط کے ساتھ اپنے بالوں میں مرضی کا رنگ کرلیا کریں۔ سیلون جانے کا اگر وقت نہ ہو تو گھر میں ہی کرلیں۔ ویسے تو سیلون کا ایک فائدہ یہ بھی ہوتا ہے کہ اگر اس وقت کوئی رنگ آپ کے بالوں میں اچھا نہیں لگ رہا ہوتا بیوٹیشن اپنی ماہرانہ رائے سے رنگ کو فوری دوسرا لُک دے دیتی ہیں لیکن گھر میں آپ کو ایسا موقع نہیں ملتا۔ سیلون میں بالوں کو کلر کروانے یا صرف سٹریکنگ کروانے میں 5 سے 9 ہزار روپے دینے پڑتے ہیں اور جن کے بالوں کی لمبائی زیادہ ہے وہ اس سے بھی زیادہ پیسے دیتے ہیں۔ اس سے اچھا ہے خود آزمائیں، خرچہ بھی بچے گا اور بالوں میں رنگ بھی ہو جائے گا۔

Balon Ko Color Karne Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Balon Ko Color Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Balon Ko Color Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   13955 Views   |   11 Nov 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Hira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 April 2024)

نادیہ خان نے بتایا بالوں کو کلر کرنے کا سستا طریقہ

نادیہ خان نے بتایا بالوں کو کلر کرنے کا سستا طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نادیہ خان نے بتایا بالوں کو کلر کرنے کا سستا طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔