بچے کی صحت خراب ہو سکتی ہے ۔۔ حاملہ خواتین کی صحت مند غذاؤں سے متعلق ڈاکٹرز نے خبردار کر دیا

ایک عورت جب ماں بننے کے عمل سے گزرتی ہے تو یہ لمحات اس کی زندگی کے سب سے حسین لمحات تو ہوتے ہی ہیں مگر خطرناک بھی ہو سکتے ہیں۔

جب کبھی ایک عورت ماں بنتی ہے تو اسے بے انتہا مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جہاں اس کے جسم میں تبدیلی رونما ہوتی ہے وہیں اس کی دماغی صورتحال بھی تبدیل ہوتی رہتی ہے۔

لیکن اس سب میں ایک اہم رخ کی جانب کوئی توجہ نہیں دیتا ہے۔ وہ ہے غذا، آسٹریلوی یونیورسٹی، یونی ورسٹی آف ایڈیلیڈ کی جانب سے ایک ایسی تحقیق کی گئی جو کہ خواتین کے لیے انتہائی اہم ہے۔ تحقیق کے مطابق جو خواتین اپنی غذا میں جنک فوڈز یعنی برگر اور دیگر ایسی غذاؤں کا استعمال کرتی ہیں، ان خواتین کو حمل ٹھہرنے میں تاخیر کا سامنا پیش آ سکتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جنک فوڈز سے حمل میں پیچیگیاں بھی ہو سکتی ہیں دوسری جانب وہ خواتین جو کہ پھل کا زیادہ استعمال اور کم سے کم جنک فوڈز کا استعمال کرتی ہیں ان کی زرخیزی میں اضافہ ہوتا ہے اور کم وقت میں حاملہ ہو سکتی ہیں۔ اس تحقیق میں جنک فوڈز کے حاملہ خواتین پر اثرات پر تحقیق کی گئی تھی۔

اس سے قبل نارمل ڈیلوری سے متعلق تحقیق میں انکشاف ہوا تھا کہ 85 فیصد خواتین نارمل ڈیلوری کے عمل سے با آسانی گزر کر ماں بن سکتی ہیں۔ البتہ 15 فیصد کو آپریشن کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ قدرتی عمل سے یعنی نارمل ڈیلوری سے ماں اور بچے دونوں فائدہ مند ہو سکتے ہیں۔

Bachy Ki Sehat Kharab Bhi Ho Skti Hai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bachy Ki Sehat Kharab Bhi Ho Skti Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bachy Ki Sehat Kharab Bhi Ho Skti Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   2095 Views   |   08 Dec 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

بچے کی صحت خراب ہو سکتی ہے ۔۔ حاملہ خواتین کی صحت مند غذاؤں سے متعلق ڈاکٹرز نے خبردار کر دیا

بچے کی صحت خراب ہو سکتی ہے ۔۔ حاملہ خواتین کی صحت مند غذاؤں سے متعلق ڈاکٹرز نے خبردار کر دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بچے کی صحت خراب ہو سکتی ہے ۔۔ حاملہ خواتین کی صحت مند غذاؤں سے متعلق ڈاکٹرز نے خبردار کر دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔