بچے کی گردن کھڑکی کی سلاخوں میں پھنس گئی اور پھر ۔۔ کس طرح 2 نوجوانوں نے بچے کو کھڑکی کی سلاخوں سے باہر نکال کر اس کی جان بچائی؟ویڈیو

کہتے ہیں کہ جب بچہ تھوڑا بہت چلنے لگ جائے تو اس پر ہر وقت نظر رکھیں کیونکہ وہ کسی بھی بڑے مسئلے کو دعوت دے سکتا ہے۔ ایسا ہی اس ویڈیو میں دیکھنے میں جب والدین اپنے بچے کو اکیلا گھر پر چھوڑ کر چلے گئے اور بچہ موت کے منہ میں جاتے جاتے رہ گیا۔

دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بچے کا سر کھڑکی میں اٹک گیا اور وہ دیر تک پھنسے سر کے ساتھ لٹکتا رہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 سالہ بچہ چوتھی منزل کی کھڑکی سے لٹک رہا تھا۔ اس کا سر حفاظتی سلاخوں کے درمیان پھنس گیا تھا۔ پھر ایک منزلہ نیچے رہنے والے پڑسیوں نے یہ سب دیکھ لیا اور ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشترکہ طور پر بچے کی جان کو محفوظ بنایا۔ کھڑکی کی سلاخوں کے درمیان بچے کا سر زیادہ دیر تک پھنسا رہنے پر اس کی جان کو شدید خطرہ لاحق تھا۔

پڑوسی نوجوان اپنے تیسرے فلور کی کھڑکی سے نکل کر اس بچے کی جان بچانے کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ پہلے وہ دونوں اوپر چڑھتے ہیں اور ہاتھ بڑھا کر بچے کو سہارا دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ جب ہاتھ بچے تک نہیں پہنچ پاتا تو دو اسٹول رکھ کر بچے کے پاؤں کے نیچے رکھ دیتے ہیں تاکہ بچہ کھڑا ہوسکے اور سر پر زور نہ پڑے۔ بچہ خود بھی کوشش کر رہا ہوتا ہے کہ کسی طرح وہ اپنا سر نکال لے مگر ایسا ممکن نہ ہوسکا۔

رپورٹس کے مطابق بچے کے والدین اس مصیبت کے وقت گھر پر موجود نہیں ہوتے۔ بچے کی جان کیسے بچتی ہے پوری ویڈیو دیکھیں۔