اپنے شو میں آئے مہمان کی بے عزتی برداشت نہیں کرسکتی۔۔ اشنا شاہ نے کپور خاندان سے خود کو تشبیہہ دینے پر مومل شیخ کا الزام اپنے سر لے لیا

"اگر آپ نے میرا شو پورا دیکھا ہو تو آپ کو صاف نظر آئے گا کہ مومل شیخ نے اپنے خاندان کا موازنہ کپورز سے نہیں کیا تھا، بلکہ میں نے کیا تھا۔ ہماری چھوٹی سی انڈسٹری میں ان کا خاندان ماشااللہ سے ایک مضبوط میراث رکھتا ہے۔ مومل نے انتہائی تحمل سے میرے سوال کا جواب دیا اور اپنے خاندان کے دیگر اداکار رشتے داروں کا ذکر کیا۔ جو بھی مومل کو جانتا ہے، اس کی عاجزی اور مہربانی کی ہمیشہ تعریف کرتا ہے۔"

"مومل نے مجھے مشورہ دیا تھا کہ میں ان معاملات پر خاموش رہوں، لیکن میرے لیے غلط بیانی کو برداشت کرنا اور انہیں بلاوجہ تنقید کا نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے، خاص طور پر جب یہ سب کچھ میرے شو کے ذریعے ہو رہا ہو۔"

اداکارہ اشنا شاہ نے حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ میں ایک تنازع کو واضح کرنے کی کوشش کی، جس میں مومل شیخ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اشنا نے کہا، "مومل شیخ کا کپور خاندان سے موازنہ میں نے کیا تھا، نہ کہ مومل نے خود! ہماری انڈسٹری میں شیخ خاندان کا مقام مضبوط ہے، اور مومل نے میرے سوال کا بہت ہی صبر و تحمل سے جواب دیا۔"

اشنا نے مزید کہا کہ مومل شیخ کے حوالے سے جو کچھ سوشل میڈیا پر چل رہا ہے، وہ بہت افسوسناک ہے۔ مومل نے انہیں اس معاملے پر خاموش رہنے کا مشورہ دیا تھا، لیکن اشنا کا کہنا تھا کہ ان کے شو کی بنیاد پر مومل کو بُلی کرنا، اور ان کی باتوں کو غلط انداز میں پیش کرنا، ایک ناقابلِ قبول رویہ ہے۔

اشنا شاہ نے کہا کہ مومل کی عاجزی اور سادگی وہ پہلو ہیں جن کی انڈسٹری کے لوگ ہمیشہ تعریف کرتے ہیں، اور ان کا خاندان واقعی ایک قابلِ فخر میراث رکھتا ہے۔

Ushna Shah Defends Moomal Shaikh

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ushna Shah Defends Moomal Shaikh and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ushna Shah Defends Moomal Shaikh to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1328 Views   |   13 Sep 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

اپنے شو میں آئے مہمان کی بے عزتی برداشت نہیں کرسکتی۔۔ اشنا شاہ نے کپور خاندان سے خود کو تشبیہہ دینے پر مومل شیخ کا الزام اپنے سر لے لیا

اپنے شو میں آئے مہمان کی بے عزتی برداشت نہیں کرسکتی۔۔ اشنا شاہ نے کپور خاندان سے خود کو تشبیہہ دینے پر مومل شیخ کا الزام اپنے سر لے لیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اپنے شو میں آئے مہمان کی بے عزتی برداشت نہیں کرسکتی۔۔ اشنا شاہ نے کپور خاندان سے خود کو تشبیہہ دینے پر مومل شیخ کا الزام اپنے سر لے لیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔