پڑھائی کے لئے باپ کی جان کا رسک نہیں لے سکتی۔۔ باپ کو جگر عطیہ کرنے کے لئے بچی نے کیا مشکلات جھیلیں؟ باپ بیٹی کی محبت کی انوکھی کہانی

“پاپا کو جگر کی بیماری تھی اور میرا جگر انھیں میچ ہوا تھا۔ اس لئے میں نے بہت محنت کی۔ اپنی پسند کی چیزیں کھانی چھوڑ دیں اور ورزشیں کرتی تھی تاکہ جب میرا جگر پاپا کو لگایا جائے تو وہ بہترین حالت میں ہو۔ امتحان بھی سر پر تھے لیکن میرے لئے میرا باپ پہلے ہے اور امتحان بعد میں“

یہ کہنے والی 17 سال کی لڑکی دیوآنند ہیں جن کا تعلق بھارت کے علاقے تھریسور سے ہے۔ دیوآنند کے والد پرتیش ایک ڈھابہ چلاتے ہیں لیکن اچانک ھجگر کی خطرناک بیماری ہیپاٹو سیلولر اور کینسر میں مبتلا ہونے کے بعد ان کے پاس جان بچانے کا صرف ایک ہی طریقہ بچا تھا کہ کوئی انھیں اپنا جگر عطیہ کردے اور یہ کام ان کی بیٹی نے کردکھایا۔

واضح رہے کہ بھارتی قوانین کے مطابق 18 سال سے کم عمر فرد کو اپنے اعضاء عطیہ کرنے کی اجازت نہیں ہوتی لیکن پرتیش کی جان لیوا بیماری اور بیٹی کے جذبے کو دیکھ کر عدالت نے دیوآنند کو خصوصی اجازت دی۔

دیوآنند کا کہنا ہے کہ ان کے لیے خود کو بدلنا کافی مشکل تھا مگر باپ کی محبت ہر چیز پر حاوی تھی یہاں تک کے بارہویں جماعت کے امتحانات پر بھی البتہ اب وہ اپنی پڑھائی پر توجہ دے رہی ہیں۔ دیوآنند کی باپ سے محبت دیکھتے ہوئے اسپتال والوں نے بھی تمام اخراجات معاف کردیے۔

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   551 Views   |   20 Feb 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about پڑھائی کے لئے باپ کی جان کا رسک نہیں لے سکتی۔۔ باپ کو جگر عطیہ کرنے کے لئے بچی نے کیا مشکلات جھیلیں؟ باپ بیٹی کی محبت کی انوکھی کہانی and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (پڑھائی کے لئے باپ کی جان کا رسک نہیں لے سکتی۔۔ باپ کو جگر عطیہ کرنے کے لئے بچی نے کیا مشکلات جھیلیں؟ باپ بیٹی کی محبت کی انوکھی کہانی) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.