اسوگاندھا ! کرشماتی جڑی بوٹی
اسوگاندھا جو کہ ایک جڑی بوٹی ہے اسے عام طور پر انڈین جنسنگ بھی کہا جاتا ہے ۔ اسوگاندھا میں اسٹمنا بڑھانے کی طاقت موجود ہوتی ہے ۔ یہ اسٹریس کم کرنے میں بھی بہت فائدہ مند ہے اور اگر آپ کو جوان نظرآنا ہے تو اسوگاندھا ایک بہترین متبادل ہے ۔
اسوگاندھا ایک بہت طاقتور پودا ہے ، اسے اکثر ہربل دوائیوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔ اسوگاندھا مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ جولمبے عرصے تک بیمار رہتے ہیں کسی بیماری کی وجہ سے ان کو اسوگاندھا لینے کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔
اسوگاندھا اسٹریس کم کرنے میں بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ۔
ایک ریسرچ کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسوگاندھا میں اینٹی ٹیومر ایفیکٹ موجود ہوتے ہیں جو کہ کینسر کو روکتے ہیں ۔ یہ مدافعتی نظام کو بڑھاتے ہیں اور کینسرے کے سیلز کی پیدوار روکتے ہیں ۔ اسوگاندھا کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ یہ کینسرکے ٹیومر کے آس پاس کی blood vessels کو ٹیومر سے جڑنے نہیں دیتا جس کی وجہ سے اس ٹیومر کو طاقت نہیں ملتی اور اس کی گروتھ رک جاتی ہے ۔ یہ خاصیت بہت کم جڑی بوٹیوں میں پائی جاتی ہے اور اسوگاندھا اُن میں سے ایک ہے ۔
ٓآسوگاندھا کے پاؤڈر کے استعمال سےmale infertility کا بھی علاج کیا جاتا ہے ۔ آسوگاندھا اسٹریس سے ہونے والی male infertility کو ٹھیک کرتا ہے ۔
آسوگاندھا کا پاؤڈڑ دودھ میں ملا کر پینے سے وزن بڑھتا ہے ۔ایسی مائیں جو اپنے بچوں کا وزن بڑھانا چاہتی ہیں دن میں ایک مرتبہ ایک دودھ میں ایک چمچ آسوگاندھا پاؤڈر ملا کر بچوں کو پلائیں ۔
جو لوگ بے خوابی کا شکار ہیں انہیں چاہیے کہ رات سونے سے پہلے ایک گلاس دودھ میں ایک چمچ آسوگاندھا پاؤڈر ملا کر پئیں ۔ نیند بہتر ہوجائے گی ۔
اگر ااپ کے جسم پر بدنما داغ دھبے ہیں تو آسوگاندھا کے پتوں کا پیسٹ لگائیں ۔ اس سے داغ دھبے دور ہوجائیں گے ۔
آسوگاندھا کے کیپسول بھی مارکیٹ میں دستیاب ہیں ۔ ان کیپسول کو پاؤڈر کی جگہ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔
Ashwagandha is an incredibly healthy medicinal herb. Ashwagandha also provides all sorts of other benefits for your body and brain. For example, it can lower blood sugar levels, reduce cortisol, boost brain function and help fight symptoms of anxiety and depression. Ashwagandha is perhaps best known for its ability to reduce stress. Ashwagandha has been shown to reduce stress and anxiety in both animal and human studies. The limited research available suggests that ashwagandha may help reduce depression.
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ashwagandha Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ashwagandha Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Tazeen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Tazeen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
Ashwagandha Benefits In Urdu
Ashwagandha Benefits In Urdu ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Ashwagandha Benefits In Urdu سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔