چہرے کے داغ دھبے صاف کرتا ہے ۔۔ سستے کافور کے کچھ ایسے فائدے جو خواتین کو ضرور معلوم ہونے چاہیئیں

کافور کا نام سنتے ہی ذہنوں میں یہی آتا ہے کہ یہ تو وہی ہے جو مُردوں کو غسل دینے کے بعد پانی میں شامل کرکے ڈالا جاتا ہے۔ لیکن اصل زندگی میں اس کافور کے بہت سارے ایسے فائدے ہیں جن سے اکثر لوگ اب بھی لا علم ہیں۔ اگر آپ کو بھی ایسا ہی لگتا ہے کافور صرف غسل کے لئے پاک کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے تو ایسا بالکل نہیں ہے، آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کافور کے ایسے زبردست فائدے جو سب کو معلوم ہونے چاہیئیں تاکہ مشکل وقت میں سستی چیز آپ کو مہنگے فائدے دے سکے۔

کافور کے فائدے:

٭ وہ خواتین اور مرد حضرات جن کے چہرے پر داغ دھبے، نشانات، ایکنی یا برس کے نشانات ہیں ان کے لئے کافور بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔ کافور کو باریک پیس کر اس میں 2 چمچ ناریل کا تیل شامل کریں اور اچھی طرح مکس کرلیں، اس میں تھوڑا سا گلاب کا عرق شامل کرلیں۔ اس سے چہرے کے نشانات بھی ختم ہوں گے اور رنگت میں بھی صفائی آجائے گی۔ لیکن اس کو براہِ راتس چہرے پر اپلائی نہ کریں بلکہ روئی کی مدد سے ڈپ کرکے لگائیں اور کوشش کریں کہ ایک ہفتے میں صرف 3 مرتبہ لگائیں، زیادہ نہ لگائیں اس سے جلد متاثر ہوسکتی ہے۔
٭ اگر آپ کا ہاتھ یا پیر کہیں سے جل جائے تو اس پر بھی یہ اپنے مثبت فائدے دے سکتا ہے۔ کافور کے ایک چھوٹے سے ٹکڑے کو پانی میں مکس کریں اور اسے اس حصے میں لگائیں جہاں جل چکا ہے اور جب تک ٹھیک نہ ہو، آپ اس عمل کو دہراتے رہیں یہ جلے ہوئے کے نشانات بھی مٹا دے گا اور جلد میں ٹھنڈک بھی پڑے گی۔
گرمی دانے یا کوئی پیپ والے دانے بھی نکل جائیں تو بھی آپ کافور کا پیسٹ ہی اس پر اپلائی کریں، اس سے دانوں کی پس بھی نکل جائے گی اور جلد پر کوئی نشان بھی نہ پڑے گا۔
اکثر لوگوں کی انگلیوں کے پورے، پاؤں کے گٹے کالے ہو اجتے ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ کافور کو اپنی میں مکس کرکے اس کا پیسٹ ان کالی جگہوں پر لگائیں اور اگر گردن کالی ہے تو اس پر بھی لگا سکتے ہیں، لیکن اگر خارش محسوس ہو تو فوراً دھو لیں۔
اپنی سر کی مالش کے لئے ناریل کے تیل اور کافور کے مکسچر کو بالوں کی جڑوں میں استعمال کریں، یہ بالوں کو مضبوط کرے گا اور سر میں خون کی گردش کو بڑھائے گا۔

Kafoor Ke Fayde

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Kafoor Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kafoor Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   3341 Views   |   17 Aug 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

چہرے کے داغ دھبے صاف کرتا ہے ۔۔ سستے کافور کے کچھ ایسے فائدے جو خواتین کو ضرور معلوم ہونے چاہیئیں

چہرے کے داغ دھبے صاف کرتا ہے ۔۔ سستے کافور کے کچھ ایسے فائدے جو خواتین کو ضرور معلوم ہونے چاہیئیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چہرے کے داغ دھبے صاف کرتا ہے ۔۔ سستے کافور کے کچھ ایسے فائدے جو خواتین کو ضرور معلوم ہونے چاہیئیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔