لڑکی ہو کر پروپوز کردیا۔۔ ڈاکٹر لڑکی کو اسپتال کے سوئیپر کی کون سی بات اچھی لگی جو شادی کر لی؟

“میں ڈرتی تھی کہ یہ لڑکا ہاتھ سے نہ نکل جائے۔ یہ سوئیپر تھے اور میں ڈاکٹر ہوں لیکن میں نے ہی انھیں پسند کیا اور شادی کے لئے پروپوز کیا“

یہ کہنا ہے تحصیل اوکاڑہ کے پاکستانی قصبے دیپالپور سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر کشور کا جنھوں نے ڈاکٹر ہونے کے باوجود اپنے اسپتال کے معمولی ملازم شہزاد سے نہ صرف محبت کی بلکہ شادی بھی کی۔

اس حوالے سے ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر صاحبہ کہتی ہیں کہ انھیں اسپتال کے ملازم کا پرفیوم اور نظریں جھکا کر بات کرنے کا انداز بہت پسند آیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ انھیں گھر والوں کا خوف ہونے کے باوجود یہ ڈر بھی تھا کہ کہیں لڑکا ہاتھ سے نہ نکل جائے۔

جبکہ شہزاد کہتے ہیں کہ ایک دن ڈاکٹڑ صاحبہ نے ان سے نمبر مانگا کہ جب انھیں صفائی کروانی ہو گی تو بلا لیں گی، انھوں نے یہ سوچ کر دے دیا کہ ڈاکٹر کا نمبر ہوگا تو وہ بھی ضرورت کے وقت مدد مانگ لیں گے۔ جبکہ ڈاکٹڑ کشور صاحبہ ان کے اسٹیٹس لائک کرنے لگیں اور پھر شادی کے لئے پروپوز بھی کردیا جس پر شہزاد کو بخار آگیا۔

ڈاکٹر کشور اور شہزاد کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد طعنوں کی وجہ سے ڈاکٹر نے وہ اسپتال چھوڑ دیا ہے اور اب وہ اپنا ذاتی کلینک شروع کرنے والے ہیں اور شادی کے بعد بہت خوش ہیں۔ شہزاد کا کہنا ہے کہ کہاں تو ان کی شادی پیر فقیروں کے عملیات سے بھی نہیں ہورہی تھی اور کہاں ایک خوبصورت ڈاکٹر خود ہی ان پر مہربان ہوگئی۔

Dr Larki Ki Aspatal Kay Sweeper Say Shadi

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Dr Larki Ki Aspatal Kay Sweeper Say Shadi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dr Larki Ki Aspatal Kay Sweeper Say Shadi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2887 Views   |   22 Apr 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 December 2024)

لڑکی ہو کر پروپوز کردیا۔۔ ڈاکٹر لڑکی کو اسپتال کے سوئیپر کی کون سی بات اچھی لگی جو شادی کر لی؟

لڑکی ہو کر پروپوز کردیا۔۔ ڈاکٹر لڑکی کو اسپتال کے سوئیپر کی کون سی بات اچھی لگی جو شادی کر لی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لڑکی ہو کر پروپوز کردیا۔۔ ڈاکٹر لڑکی کو اسپتال کے سوئیپر کی کون سی بات اچھی لگی جو شادی کر لی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔