ننھی راہا نے دادی سے کیا کہا؟ ویڈیو نے سب کے دل جیت لیے

بالی ووڈ کے مشہور خاندان کپورز کی ننھی پری، راہا کپور، کی پہلی مرتبہ گفتگو کرتے ہوئے ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی 14 اپریل 2022 کو ایک نجی تقریب میں ہوئی تھی، اور اس جوڑی نے 2 نومبر 2022 کو اپنی بیٹی راہا کا دنیا میں استقبال کیا۔ مداحوں کو 25 دسمبر 2023 کو پہلی مرتبہ ننھی راہا کی جھلک دیکھنے کو ملی۔

بالی ووڈ کے اسٹار کڈز میں راہا کپور نے سب کو اپنا دیوانہ بنا لیا ہے، اور اب وہ سب سے کم عمر امیر ترین بالی ووڈ بچوں کی فہرست میں شامل ہو چکی ہیں۔ رنبیر کپور نے اپنی بیٹی سے محبت کا انوکھا اظہار کرتے ہوئے اپنی گردن پر "راہا" کا نام کا ٹیٹو بنوایا، جس نے مداحوں کو مزید متاثر کیا۔

راہا کی پہلی جھلک کے بعد سے، ہر بار ان کا کسی تقریب میں دکھائی دینا، کیمرے کی جانب مسکراہٹیں اور مختلف انداز بنانا، سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

حال ہی میں راہا اپنے والدین کے ہمراہ ممبئی ایئرپورٹ پر دکھائی دیں، جہاں ان کا خوشگوار موڈ دیکھنے لائق تھا۔ پاپارازی نے اس یادگار لمحے کو اپنے کیمروں میں قید کر لیا، اور ایک ایسا لمحہ بھی سامنے آیا جو مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ کے لیے جگہ بنا گیا۔

اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عالیہ بھٹ اپنی بیٹی راہا کو گود میں لیے کھڑی ہیں، اور سیکیورٹی کلیئرنس کے دوران اچانک سینئر اداکارہ نیتو کپور وہاں پہنچ جاتی ہیں۔ نیتو کپور کو دیکھتے ہی عالیہ کی خوشی دیدنی تھی، لیکن سارا شو راہا نے چُرا لیا۔

ننھی راہا نے اپنی دادی کو دیکھتے ہی بے حد خوشی کا اظہار کیا اور پیار بھری آواز میں "دادی" کہہ کر پکارا۔ راہا کی معصومانہ باتیں اور تالیاں بجانے کا انداز، سوشل میڈیا صارفین کے دلوں میں گھر کر گیا ہے۔

یہ 'کیوٹ دادی اور پوتی' کا لمحہ سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جا رہا ہے، اور مداح راہا کی میٹھی آواز کے بھی دیوانے ہو چکے ہیں۔

Raha Kapoor New Video Viral

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Raha Kapoor New Video Viral and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Raha Kapoor New Video Viral to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1221 Views   |   16 Sep 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

ننھی راہا نے دادی سے کیا کہا؟ ویڈیو نے سب کے دل جیت لیے

ننھی راہا نے دادی سے کیا کہا؟ ویڈیو نے سب کے دل جیت لیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ننھی راہا نے دادی سے کیا کہا؟ ویڈیو نے سب کے دل جیت لیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔