پھٹی جلد اور جھریوں کا حل اب صرف 20 روپے میں ۔۔ ویزلین میں دودھ ڈال کر چہرے پر کس طرح لگائیں کہ بوڑھی بھی جوان نظر آئیں؟

آج کل ویزلین کا موسم شروع ہو چکا ہے ہر کوئی نہانے کے بعد منہ دھونے کے بعد ویزلین ڈھونڈتا ہے کہ فوری جلد پر لگا لیں تاکہ نرم و ملائم جلد رہے، کہیں پھٹ نہ جائے یا خشکی سے خارش نہ ہونے لگے۔ کیونکہ سردی میں خارش نہ ہو ایسا تو ممکن ہی نہیں ہے۔ اس موسم کی ایک اور خرابی یہ بھی ہے کہ اس میں رنگ بھی کالا پڑنے لگتا ہے اور جلد پر کھردرا پن بھی زیادہ آتا ہے جس سے جہاں نوجوانوں کو مسئلہ ہوتا ہے وہیں ان خواتین کو بھی ہچکچاہٹ ہوتی ہے جن کے چہرے پر بڑھتی عمر کے اثرات یا جھائیاں اور لکیریں واضح ہو رہی ہوتی ہیں۔ لہٰذا آج کے فوڈز میں ہم آپ کی جلد کیئر کو سامنے رکھتے ہوئے ایسا آسان اور بہترین ٹوٹکہ بتانے جا رہے ہیں جو اس موسم آپ کے چہرے کو چمکتا ہوا اور روشن بھی بنائے گا اور ساتھ ہی ان جھریوں اور فائن لائنز کو کنٹرول کرنے میں آپ کی مدد کریں گے۔

سردی میں ویزلین سے خوبصورت بننے کا ٹوٹکہ:

٭ ویزلین ایک چمچ،
٭ دودھ 3 چمچ ( لیکیوئیڈ )
٭ خشک دودھ پاؤڈر ( 2 چمچ )
٭ لیموں ( 3 سے 4 چمچ رس )
٭ نمک اور چینی مکس ( 1 چمچ )
٭ سرکہ ( 2 چمچ )

لیکیوئیڈ مکسچر:

٭ ویزلین میں لیکیوئیڈ دودھ ڈال کر 5 سے 10 منٹ تک اس کو مکس کریں کہ ویزلین اور دودھ آپس میں یکجان ہو جائیں۔ چونکہ ویزلین کی کثافت اور مرکب گاڑھا ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ زیادہ وقت لیتی ہے کسی بھی چیز میں گھلنے میں ۔۔

٭ جب یہ اچھی طرح مکس ہو جائے تو اس سے چہرے کا اچھی طرح مساج کریں اور پھر اسی محلول کر چہرے اور جلد پر اچھی طرح لگا کر 15 منٹ کیلئے خُشک ہونے دیں۔

٭ خُشک ہونے پر اپنی انگلیوں کو چہرے کے نچلے حصے سے اوپر کی جانب پھیریں اور یونہی اس کو چہرے سے اتاریں، پھر سادے پانی سے منہ دھو کر چہرے کو بھاپ دیں اور ٹشو کی مدد سے چہرے کو ایک مرتبہ صاف کرلیں۔

اس ٹوٹکے سے آپ کے چہرے کی فائن لائنز بھی کنٹرول ہوں گی اور میل کچیل بھی نکلے گی کیونکہ ویزلین میں ایکسٹرا فوائیلیٹ موجود ہیں جو گردوغبار نکالنے کا کام کرتے ہیں۔

خُشک دودھ:

٭ ویزلین میں خُشک دودھ، لیموں، نمک/چینی کا پاؤڈر اور سرکہ مکس کرکے اچھی طرح پیسٹ بنا کر چہرے پر روزانہ رات سونے سے قبل لگائیں اور جب تک خُشک نہ ہو جائے لگے رہنے دیں اس کے بعد سادے پانی سے دھو کر گلاب کے عرق کا سپرے کرکے سو جائیں۔ صبح اٹھ کر آپ کو منفرد رزلٹ خود نظر آئے گا۔

Jhuriyan Aur Phati Airyan

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Jhuriyan Aur Phati Airyan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jhuriyan Aur Phati Airyan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   12313 Views   |   22 Nov 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 April 2024)

پھٹی جلد اور جھریوں کا حل اب صرف 20 روپے میں ۔۔ ویزلین میں دودھ ڈال کر چہرے پر کس طرح لگائیں کہ بوڑھی بھی جوان نظر آئیں؟

پھٹی جلد اور جھریوں کا حل اب صرف 20 روپے میں ۔۔ ویزلین میں دودھ ڈال کر چہرے پر کس طرح لگائیں کہ بوڑھی بھی جوان نظر آئیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پھٹی جلد اور جھریوں کا حل اب صرف 20 روپے میں ۔۔ ویزلین میں دودھ ڈال کر چہرے پر کس طرح لگائیں کہ بوڑھی بھی جوان نظر آئیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔