اپنی بیٹی اور بہن کو اس جگہ رکھ کر سوچیں۔۔ مایا خان نے بار بار لڑکی دیکھ کر مسترد کرنے والوں کے لتے لے لئے! دیکھیں ویڈیو

“رشتے دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔ دو چار سموسے کھاتے ہیں۔ کچھ دن بعد فون کر کے کہتے ہیں کہ استخارہ صحیح نہیں آیا۔ پھر لڑکی والوں کو پھر کسی اور کی جانب سے رشتے کے لیے لڑکی دیکھنے آنے کی کال آتی ہے اور گھر والے لڑکی سے کہتے ہیں آج گھر جلدی آجانا تمھیں دیکھنے کے لئے لوگ آئیں گے“

یہ کہنا ہے مایا خان کا جو ایک بار پھر سماجی مسئلے کی جانب نشاندہی کررہی ہیں۔ اپنی حالیہ ویڈیو میں معروف اینکر ان تمام لڑکیوں کو مخاطب کررہی ہیں جو بار بار چائے کی ٹرالی سجانے اور مسترد ہونے کی اذیت سے گزرتی ہیں۔

مایا خان نے مزید کہا کہ دوسری بار آنے والے والے لوگ بھی ایسے ہی کرتے ہیں، لڑکی کو دیکھتے ہیں، چائے اور پانی پینے کے بعد چلے جاتے ہیں اور کچھ دن بعد جواب دینے کا کہتے ہیں۔

مایا خان کا کہنا تھا کہ یوں ہی لڑکیوں کے لیے بار بار رشتے دیکھنے کے لیے کالز آتی ہیں اور لڑکیاں ہر بار شوروم میں تیار کرکے رکھی جانے والی شے کی طرح سجتی ہیں اور تیار ہوتی ہیں لیکن ان کے رشتے نہیں ہوتے۔

مایا خان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی لوگوں نے اس رویے کی مذمت کی اور کہا کہ لڑکی کوئی میز پر سجانے کی شے نہیں ہے جسے لوگ دیکھیں اور پسند نہ پسند کریں بلکہ اس کے بھی احساسات ہیں اور انھیں بھی درد ہوتا ہے۔ جب لوگ دوسروں کی بیٹی کی جگہ اپنی بیٹی بہو کو رکھ کر سوچیں گے تو یہ رویہ بھی تبدیل ہوجائے گا۔

Maya Khan Rishta Video

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Maya Khan Rishta Video and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Maya Khan Rishta Video to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1138 Views   |   02 May 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

اپنی بیٹی اور بہن کو اس جگہ رکھ کر سوچیں۔۔ مایا خان نے بار بار لڑکی دیکھ کر مسترد کرنے والوں کے لتے لے لئے! دیکھیں ویڈیو

اپنی بیٹی اور بہن کو اس جگہ رکھ کر سوچیں۔۔ مایا خان نے بار بار لڑکی دیکھ کر مسترد کرنے والوں کے لتے لے لئے! دیکھیں ویڈیو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اپنی بیٹی اور بہن کو اس جگہ رکھ کر سوچیں۔۔ مایا خان نے بار بار لڑکی دیکھ کر مسترد کرنے والوں کے لتے لے لئے! دیکھیں ویڈیو سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔