انڈے پکائیں وہ بھی بناء آئل کے ۔۔ جانیئے 5 آسان طریقے جو کھانے میں بھی لگیں مزیدار اور بنے بھی آسانی سے

انڈے ہماری صحت اور غذائیت کے لئے سب سے زیادہ اہم سمجھے جاتے ہیں کیونکہ ان سے ہمیں بڑی مقدار میں پروٹین اور وٹامنز سمیت لحمیات اور کاربوہائیڈریٹس بھی ملتے ہیں اور یہ آسانی سے دستیاب ہوتے ہیں۔ ہمارے ہاں ناشتے میں انڈہ کھانے کا رواج عام ہے، کوئی ابلا ہوا انڈہ کھاتا ہے تو کوئی فرائی انڈہ کھاتا ہے مگر انڈے کو بناء آئل کے بنانے اور کھانے کے یہ طریقے جانیں تاکہ آپ ایک انڈے سے خود کے لئے بھرپور طاقت اور غذائیت حاصل کرسکیں۔

5 طریقے:

٭ انڈے کو ابال کر کھانا سب سے زیادہ مفید ہے، کیونکہ ابلے ہوئے انڈوں میں خالص پروٹین موجودہوتے ہیں جو آپ کے جسم میں چربی کو بڑھنے نہیں دیتے ہیں۔

٭ سالن والے انڈے ہر گھر میں بنتے ہیں، انڈے آلو کا سالن بناتے وقت آپ آلوؤں کو الگ سے پانی میں ابال لیں، اسی طرح انڈوں کو بھی ابال لیں، اب کم آئل میں سالن کی گریوی تیار کرلیں اور پھر آلو شامل کریں، اس کے بعد انڈوں کو سالن کے اوپر ڈال کر سروو کریں اس طرح سے آپ انڈے آلو ایک منفرد انداز میں کھائیں اور اضافی آئل سے بچیں۔

٭ انڈوں کو بیک کرکے کھائیں یہ بھی منفرد طریقہ اور لاجواب ذائقہ ہے، اس کے لئے آپ ایک المونیم فوائل کا ٹکڑا لیں، اس میں انڈا رکھ دیں اور اوون میں 4 سے 5 منٹ بیک کریں، لیجیئے تیار ہوگیا بہترین بیک انڈہ، بس اس پر کالی مرچ ڈالیں اور کھائیں۔

٭ انڈوں کو سلاد کے ساتھ کھائیں، اس سے وزن بھی جلدی کم ہوگا، غذائیت بھی خوب ملے گی اور آپ پروٹین کی کمی سے بھی بچ جائیں گے۔ دوپہر کے کھانے میں ہرے پتوں کی سلاد اور ابلے ہوئے انڈے ضرور استعمال کریں۔

٭ انڈے کو سرکے میں 4 منٹ کے لئے بھگو دیں اور پھر اس کو ایک پتیلی میں ڈالیں اور اس میں پانی ڈال کر پکائیں، جوں ہی جوش آنے لگے، آنچ کم کردیں اور انڈے کو چھیل کر اس میں بیسن اور ہلکی لال مرچ کا پاؤڈر لگائیں اور پھر ٹھنڈے پانی میں ڈپ کریں، ایک مرتبہ پھر انڈے کو بیسن کے پیسٹ میں ڈبوئیں اور پھر اس کو ایک پلیٹ میں رکھیں اور چولہے پر بھون لیں، یہ باربی کیو ایگ بنجائے گا بس اس کو کیچپ کے ساتھ استعمال کریں۔

Anday Banany Ke Mukhtalif Tarikay

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Anday Banany Ke Mukhtalif Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Anday Banany Ke Mukhtalif Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5720 Views   |   02 Aug 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

انڈے پکائیں وہ بھی بناء آئل کے ۔۔ جانیئے 5 آسان طریقے جو کھانے میں بھی لگیں مزیدار اور بنے بھی آسانی سے

انڈے پکائیں وہ بھی بناء آئل کے ۔۔ جانیئے 5 آسان طریقے جو کھانے میں بھی لگیں مزیدار اور بنے بھی آسانی سے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ انڈے پکائیں وہ بھی بناء آئل کے ۔۔ جانیئے 5 آسان طریقے جو کھانے میں بھی لگیں مزیدار اور بنے بھی آسانی سے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔