کیا آپ کے پیروں میں یہ علامات موجود ہیں؟ 8 علامات اور ان کا مطلب


ویسے تو اکثر افراد کے خیال میں پیر چلنے میں مدد دینے سے زیادہ کچھ نہیں کرسکتے مگر وہ جسمانی صحت کے بارے میں بھی بہت کچھ بتاتے ہیں۔
وہ آپ کو سنگین امراض جیسے ذیابیطس اور دل کی بیماریوں کے بارے میں کسی ڈاکٹر کا رخ کرنے سے قبل بتا سکتے ہیں بس ان علامات کو سمجھنا چاہئے۔

خشک اور پھٹی ہوئی جلد والے پیر
یہ ممکنہ طور پر تھائی رائیڈ (سانس کی نالی کے قریب موجود غدود) میں مسائل کی علامت ہوسکتے ہیں خاص طور پر اس وقت جب پیروں کی نمی کا خیال رکھنا بھی بے کار ثابت ہو۔ جب تھائی رائیڈ غدود میں مسئلہ ہو تو وہ تھائی رائیڈ ہارمونز کو تیار کرنے سے قاصر ہوجاتا ہے جو کہ میٹابولک ریٹ، بلڈ پریشر، پٹھوں کی نشوونما اور اعصابی نظام وغیرہ کے لیے کام کرتے ہیں۔ ایک طبی تحقیق کے مطابق تھائی رائیڈ کے مسائل کے نتیجے میں جلد انتہائی خشک ہوجاتی ہے خاص طور پر پیروں کی جلد پھٹنے لگتی ہے اور حالت میں بہتری نہ آنے پر ڈاکٹر کا رخ کرنا ہی فائدہ مند ہوتا ہے۔

ناخنوں سے بال غائب ہوجانا
اگر پیروں کے انگوٹھوں پر موجود بال اچانک غائب ہوجائے تو یہ خون کی شریانوں کے امراض کی علامت ہوسکتی ہے کیونکہ اس سے خون کی ناقص گردش کا اشارہ ملتا ہے۔ ایسا ہونے کی صورت میں پیروں میں بالوں کی نشوونما کم ہوجاتی ہے۔

ایسا زخم جو ٹھیک نہ ہو رہا ہو
یہ ذیابیطس کی علامت ہوسکتی ہے۔ طبی تحقیق رپورٹس کے مطابق کنٹرول سے باہر گلوکوز لیول اعصاب کو نقصان پہنچاتا ہے اور خون کی گردش متاثر ہوتی ہے جس کے باعث خون پیروں تک پہنچ نہیں پاتا۔ اگر اس دوران پیروں میں کسی طرح کی چوٹ لگ جائے تو وہ مناسب طریقے سے بھر نہیں پاتا۔ طبی ماہرین کے مطابق زیادہ تر افراد میں ذیابیطس کی تشخیص ہی پیروں کے مسائل سے ہوتی ہے۔

انگوٹھے کا سوج کر پھول جانا
یہ ناقص غذا کے استعمال کی نشاندہی کرنے والی علامت ہے کیونکہ آپ جو کھاتے ہیں اس کے اثرات انگوٹھے کے جوڑوں پر مرتب ہوتے ہیں۔ سرخ گوشت، مچھلی اور الکحل وغیرہ میں پائے جانے والا جز جسم میں یورک ایسڈ کی مقدار بڑھا دیتا ہے جس کے نتیجے میں پیر کے انگوٹھے سوج کر پھول سکتے ہیں جو انتہائی تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔

پیروں کی انگلیوں کے ناخنوں پر ننھی سرخ لکیریں
یہ دل کے انفیکشن کی علامت ثابت ہوسکتی ہے۔ ماہرین طب کے مطابق خون کی شریانوں کو پہنچنے والے نقصان کے اثرات پیروں کے ناخنوں میں سامنے آتے ہیں۔ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب ناخنوں کے نیچے ننھی رگوں کو خون کی چھوٹی رکاوٹوں سے نقصان پہنچتا ہے اور یہ دل کے اندرونی نظام میں انفیکشن کی علامت ہوتا ہے۔ یہ انفیکشن ہارٹ فیلیئر کا باعث بن سکتا ہے۔

پیروں کی انگلیوں کے سروں کا ہڈی میں تبدیلی آئے بغیر نرم ہوکر پھول جانا
یہ پھیپھڑوں کے کینسر یا امراض قلب کی علامت ہوسکتی ہے۔ پیروں کی انگلیوں کے سرے اس وقت پھول جاتے ہیں جب پھیپھڑوں کا کینسر ہو یا شدید انفیکشن ہو، امراض قلب وغیرہ بھی اس کا باعث بنتے ہیں۔ پھیپھڑوں کا کینسر اور امراض قلب شریانوں کی مزاحمت کو کم کرتے ہیں جس کے نتیجے میں ناخنوں اور انگلیوں میں خون کی روانی بڑھ جاتی ہے جس سے ٹشوز پھول جاتے ہیں۔

پیروں کے ناخنوں کی ساخت بدل جانا
یہ خون کی کمی یا جلدی امراض کی علامت ہوسکتی ہے۔ چمچ کی ساخت کے ناخن یا انگلیاں جسم میں آئرن کی کمی کا عندیہ دیتی ہیں اور کئی بار یہ جلدی امراض کی بھی علامت ثابت ہوسکتی ہیں جو جسم کے قوت مدافعت کے خلیات پر حملہ آور ہو۔

ناخنوں کی سطح کے نیچے سیدھی لائن نظر آنا
پیروں کے ناخنوں کے اندر ایک گہری اور عمودی لائن جلدی کینسر کی علامت ہوسکتی ہے۔ یہ ایک سیاہ لائن ہوسکتی ہے جو ناخن کے شروع سے آخر تک سیدھ میں گئی ہوئی ہوتی ہے۔ ایسا ہونے کی صورت میں ڈاکٹر کو دکھا کر جاننا چاہئے کہ یہ فنگس تو نہیں۔

Most people think that feet other than make you walk can do nothing. But your feet can tell a lot about your overall body health. Different signs on your feet can indicate the presence of many severe diseases such as heart problems and diabetes. All you need is to understand these signs. If you could understand what these signs mean, you can take steps in order to prevent them or to consult your doctor for proper treatment.

Following are the 8 different symptoms on the feet and what they mean.

  1. Dry and Cracked Heels Feet
  2. Absence of Hair on Toenails
  3. Wound That is Not Healing
  4. Swollen Foot Thumb
  5. Tiny Red Lines on Toes
  6. Swelling on Toe Tips
  7. Changing Structure of Toenails
  8. Line Below Toenails

All these symptoms are described in Urdu. Read and increase your knowledge about different signs on the feet.

Tags: Pairon Pe Nishan Angoothe Ka Soojna Pairon Ki Alamaat

Symptoms Of Foot

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Symptoms Of Foot and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Symptoms Of Foot to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shehzad  |   In Health and Fitness  |   2 Comments   |   78568 Views   |   04 Mar 2018
About the Author:

Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

foot ki kahrsish ky liya tips

  • sameera, sargodha

very informative words. I didn't know these things before. Appreciate this post. Keep it up and keep sharing such knowledge. And I will be careful about my feet ahead.

  • Suleman Iqbal,

کیا آپ کے پیروں میں یہ علامات موجود ہیں؟ 8 علامات اور ان کا مطلب

کیا آپ کے پیروں میں یہ علامات موجود ہیں؟ 8 علامات اور ان کا مطلب ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ کے پیروں میں یہ علامات موجود ہیں؟ 8 علامات اور ان کا مطلب سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔