ماں کو کینسر تھا اس لیئے میں نے بھی ٹیسٹ کروائے ۔۔ شگفتہ اعجاز کی رپورٹ میں ایسا کیا آیا کہ وہ ایم آر آئی کروانے پہنچ گئیں؟ صحت سے متعلق انکشاف

شگفتہ اعجاز ایک شاندار پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں، ساتھ ہی وہ ایک حیرت انگیز بلاگر ہیں اور مداح ان کی بلاگنگ کو پسند کرتے ہیں۔ ان کی عمر 52 سال ہے اور ان کی چار پیاری اور خوبصورت بیٹیاں ہیں۔ شگفتہ اعجاز اپنی روزمرہ کی زندگی کے تمام واقعات اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں، شگفتہ اعجاز نے اپنی صحت کے بارے میں تفصیلات شیئر کیں۔ انہوں نے کہا، میں اپنا ایم آر آئی کروانے کے لیے آغا خان ہسپتال جا رہی ہوں کیونکہ میری بیٹی آنیا مجھے پیپ سمیر ٹیسٹ کروانے کے لیے کہہ رہی تھی۔ اسکے مطابق اب تک مجھے یہ ٹیسٹ 4 سے 5 بار کروالینا چاہئے تھا۔ جس کے بعد میں نے الٹراساؤنڈ کرایا جس میں فائبرائیڈز (ٹیومر) ظاہر ہوئے۔

تاہم، ڈاکٹر زیب نے کہا، پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں، لیکن پھر بھی میں ایم آر آئی کرانے جارہی ہوں، یہ جاننے کے لیے کہ فائبرائڈز کتنے بڑے ہیں۔

اداکارہ شگفتہ اعجاز نے بتایا کہ، ان کی والدہ کا انتقال کینسر میں مبتلا ہونے کے بعد ہوا، جس کی وجہ سے ان کی بیٹی کو بھی ڈر لگا رہتا ہے اسلیئے وہ چاہتی ہے کہ میں احتیاط کروں اور اپنا چیک اپ کرواتی رہوں۔

مداح بہادر اداکارہ کے لیے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔ کئی مداح شگفتہ اعجاز کی بہادری اور حوصلے کی تعریف کر رہے ہیں جو وہ طبی مسئلہ کے باوجود دکھا رہی ہیں۔

Shagufta Ejaz Tells Her Health Issues With Fans

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shagufta Ejaz Tells Her Health Issues With Fans and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shagufta Ejaz Tells Her Health Issues With Fans to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   4889 Views   |   21 Sep 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ماں کو کینسر تھا اس لیئے میں نے بھی ٹیسٹ کروائے ۔۔ شگفتہ اعجاز کی رپورٹ میں ایسا کیا آیا کہ وہ ایم آر آئی کروانے پہنچ گئیں؟ صحت سے متعلق انکشاف

ماں کو کینسر تھا اس لیئے میں نے بھی ٹیسٹ کروائے ۔۔ شگفتہ اعجاز کی رپورٹ میں ایسا کیا آیا کہ وہ ایم آر آئی کروانے پہنچ گئیں؟ صحت سے متعلق انکشاف ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ماں کو کینسر تھا اس لیئے میں نے بھی ٹیسٹ کروائے ۔۔ شگفتہ اعجاز کی رپورٹ میں ایسا کیا آیا کہ وہ ایم آر آئی کروانے پہنچ گئیں؟ صحت سے متعلق انکشاف سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔