آملہ کا مربہ دورانِ حمل کیوں کھانا چاہیئے؟ جانیئے اسے کھانے کے 5 ایسے حیران کن فوائد، جو مرد و خواتین دونوں کی صحت کیلیئے مفید ہیں

آملہ ایک معجزاتی پھل ہے جو آیوروید میں فخر کا مقام رکھتا ہے، یہ بہت سے صحت کے فوائد کے لیے جانا جاتا ہے، یہ غذائی اجزاء کا پاور ہاؤس ہے، اس میں پولی فینولز، وٹامن سی، وٹامن اے، کیلشیم، میگنیشیم اور آئرن وغیرہ پائے جاتے ہیں۔

خواتین کو پریگنینسی میں بہت سی ایسی غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیئے، جو ماں اور بچے دونوں کے لئے مفید ہوں۔ حمل میں مربوں کا استعمال بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔ آملہ کا مربہ پریگنینسی میں کس طرح مدد کرتا ہے ہم وہ جانتے ہیں، اسکے علاوہ اسکے دیگر فوائد کے بارے میں بھی بات کریں گے۔

آملہ حمل میں بہترین:

جب خواتین حاملہ ہوتی ہیں تو زیادہ تر قبض کا شکار رہتی ہیں۔ حمل کے دوران اس کا استعمال ماں اور بچے کے لئے مفید ہوتا ہے کیونکہ اس دوران ماں کا جسم مختلف تبدیلیوں سے گزرتا ہے جس کے نتیجے میں خواتین کے بال بھی بہت گرتے ہیں۔ آملہ کے مربہ کا استعمال بالوں کو گرنے سے بھی بچاتا ہے۔

ماہواری کے درد میں آرام:

بہت سی خواتین ایسی ہیں جن کو ماہواری میں درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے، آملہ کا مربہ استعمال کرنے کی وجہ سے جہاں انہیں اس درد سے راحت ملتی ہے وہیں یہ سوزش کو بھی کم کرتا ہے۔

منہ کے چھالوں کے لئے:

محقیقن بتاتے ہیں کہ آملہ کے مربہ میں السر کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ یہ منہ کے چھالوں کو روک سکتی ہیں۔ آپ کو منہ کے چھالوں میں کھانے میں مشکل محسوس ہوسکتی ہے۔ آپ اس کا جوس بھی بنا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ریسرچ سامنے آئی ہے کہ آملہ کے مربے کے پانی سے منہ کے چھالوں کو دور کرسکتے ہیں۔

بالوں کے لئے مفید:

کیلشیم ہماری مجموعی صحت کے لئے مفید ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آملہ کا استعمال کیلشیم کے جذب کرنے کے عمل کو بڑھاتا ہے۔ یہ ہمارے بالوں ،ناخنوں، ہڈیوں اور دانتوں کے صحت کے لئے بھی بہت اچھا ہے۔ اگر آپ آملہ کے مربہ کا استعمال کرتے ہیں تو یہ آپ کے بالوں کی صحت کو بڑھانے میں بہت مددگار ہوتا ہے۔

آملہ بڑھاپے کے اثرات کو کم کرتا ہے:

بہت سے لوگوں کے چہروں پر بڑھاپے کے ساتھ جھریاں رونما ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔اس میں بڑھاپے کے اثرات کو روکنے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ آملہ کا مربہ وٹامن ای اور سی سے بھرپور ہوتا ہے۔ آپ کی جلد کو وٹامن اے کی بھی ضرورت ہوتی ہے جو کولجین کی مقدار کو برقرار رکھتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن اے آپ کی جلد کو لچکدار اور جوان رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

دل کی حفاظت کرے:

ہر سال دل کی خرابی کی وجہ سے بہت سے لوگ اس دنیا سے جاتے ہیں۔ آپ کے خون کی گردش آپ کی مجموعی صحت کو متاثر کرتی ہے۔ جب آپ مربہ کا استعمال کرتے ہیں تو آپ اپنے دل کی صحت کے ساتھ مجموعی صحت کو بھی بہتر بناسکتے ہیں۔ یہ کارڈیک صحت کے لئے بھی جانا جاتا ہے۔

Amla Ka Murabba Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Amla Ka Murabba Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Amla Ka Murabba Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3384 Views   |   26 May 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

آملہ کا مربہ دورانِ حمل کیوں کھانا چاہیئے؟ جانیئے اسے کھانے کے 5 ایسے حیران کن فوائد، جو مرد و خواتین دونوں کی صحت کیلیئے مفید ہیں

آملہ کا مربہ دورانِ حمل کیوں کھانا چاہیئے؟ جانیئے اسے کھانے کے 5 ایسے حیران کن فوائد، جو مرد و خواتین دونوں کی صحت کیلیئے مفید ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آملہ کا مربہ دورانِ حمل کیوں کھانا چاہیئے؟ جانیئے اسے کھانے کے 5 ایسے حیران کن فوائد، جو مرد و خواتین دونوں کی صحت کیلیئے مفید ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔