روزانہ اخروٹ کھانا صحت کے لئے کتنا فائدے مند ہے؟ جانیئے اخروٹ کہ وہ فوائد جو جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

خشک میوہ جات میں اخروٹ کے بےتاحاشہ اہمیت حاصل ہے، اخروٹ جلد بالوں، آنکھوں کے علاوہ شوگر، کینسر اور دماغی کمزور کو دور کرنے جیسے بڑے مسائل کا آسان حل ہے۔
اس کے علاوہ اخروٹ کے اور کیا کیا طبی فوائد ہیں آیئے آپ کو اس کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کرتے ہیں۔

• اخروٹ کے حیرت انگیز فوائد

• جلد کی تازگی

تازہ اور خوبصورت جلد کون حاصل نہیں کرنا چاہتا، اگر آپ بھی ایسا چاہتے ہیں تو آج ہی سے اخروٹ کھانا شروع کر دیں، اور ساتھ ہی اخروٹ کے تیل سے جلد کا مساج بھی کریں اخروٹ کا تیل چہرے کی جلد میں گہرائی میں اتر کر اس کے صحت مند خلیات کو تقویت دیتا ہے اور جلد کی خشکی ختم کرنے میں مدد ملتی ہے، اس سے جلد تروتازہ اور خوبصورت ہو جاتی ہے۔

• بڑھاپے کے اثرات کو روکے

اخروٹ میں وٹامن ''بی'' کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جس سے جلد کو دیرپا جوان رہنے میں مدد ملتی ہے یہ جلد پر جھریاں آنے سے روکتا ہے اخروٹ میں وٹامن بی کے علاوہ وٹامن ای بھی پایا جاتا ہے جو چہرے پر بڑھاپے کے آثار نمودار ہونے سے روکنے میں مدد دیتا ہے۔

• جلد کی چمک برقرار رکھنے کے لئے اخروٹ کا ماسک

اخروٹ میں دیگر بےشمار فوائد کے علاوہ ایک فائدہ یہ بھی ہوتا ہے کہ یہ جلد کی چمک کو برقرار رکھنے کے لئے بہترین ہے، چہرے کی قدرتی چمک بحال کرنے کے لیے اخروٹ کے چار دانوں کی گری،دو چمچ جو،ایک چھوٹا چمچ شہد، ایک چمچ تازہ کریم اور زیتون کے تیل کے چار قطرےاچھی طرح آپس میں ملائیں اور ان کا پیسٹ بنا کر چہرے پر لگائیں، اس ماسک کو استعمال کرنے سے چہرے پر قدرتی چمک آئے گی اور رنگت بھی نکھر جائے گی۔

• بالوں کی صحت کے لئے بہترین

اخروٹ جہاں جلد کے لئے بہترین ہے وہیں بالوں کی صحت کا خیال رکھنے میں اس کا کوئی ثانی نہیں ہے، اخروٹ کے استعمال سے خواتین و مرد اپنے بالوں کو صحت مند رکھ سکتے ہیں، ایسے خواتین و مرد جن کے بال کمزور ہیں وہ اپنی روزانہ کی خوارک میں اخروٹ شامل کریں بالوں کو چمکدار اور لچکدار بنانے کے لئے بالوں میں اخروٹ کا تیل پابندی سے لگائیں۔
اس کے علاوہ امریکا میں کی جانے والی کئی تحقیقات کے مطابق اخروٹ کے تیل کو شیمپوں کے ساتھ ملا کر بال دھونے سے بالوں کو گرنے سے بھی روکا جاسکتا ہے۔

اخروٹ کے تیل کو کیسے استعمال کیا جائے؟

ماہرین اخروٹ کے تیل سے ہفتے میں تین بار مالش کامشورہ دیتے ہیں، اخروٹ، زیتون اور ناریل کے تیل کو ملا کر استعمال کرنے سے فوائد اور بھی بڑھ جاتے ہیں، چہرے پر اس کے تیل سے مساج کرنے سے چہرہ تروتازہ اور چمکدار اور آنکھوں کے گرد اس تیل کو استعمال کرنے سے آنکھوں کے گرد موجود حلقے دور ہو جاتے ہیں۔

Akhrot Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Akhrot Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Akhrot Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3338 Views   |   29 Oct 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

روزانہ اخروٹ کھانا صحت کے لئے کتنا فائدے مند ہے؟ جانیئے اخروٹ کہ وہ فوائد جو جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

روزانہ اخروٹ کھانا صحت کے لئے کتنا فائدے مند ہے؟ جانیئے اخروٹ کہ وہ فوائد جو جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ روزانہ اخروٹ کھانا صحت کے لئے کتنا فائدے مند ہے؟ جانیئے اخروٹ کہ وہ فوائد جو جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔