ایک وقت میں 40 پراٹھے بناتی تھی لیکن ابو کی موت کے بعد ۔۔ شیری شاہ والد کا آخری وقت بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئیں

پاکستان کی مشہور اداکارہ و ماڈل شیری شاہ جن کی کچھ ماہ قبل اداکار شمعون عباسی نے دوسری شادی کی خبریں سامنے آئیں اور پتہ چلا ان دونوں نے 4 سال قبل ہی شادی کرلی تھی۔ اداکارہ ساجد حسن کے شو میں آئیں جہاں والدین اور نجی زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میرے والد عمرہ کرکے آئے، ابھی ایک ماہ بھی نہیں ہوا تھا کہ وہ دنیا سے چلے گئے ان کے جانے کے 3 ماہ بعد ہی میری نانی کا انتقال ہوگیا اور وہ دنیا سے چلی گئیں، یہ وقت زندگی کا مشکل ترین وقت تھا۔

شیری والد کا آخری وقت بتاتے ہوئے رو پڑیں انہوں نے کہا کہ: "
میرے والد کو گینگرین ہوگیا تھا اور ہمیں اندازہ تھا کہ اب ابو کی زندگی کم ہی رہ گئی ہے لیکن ہم نے پھر بھی حوصلے سے کام لیا۔ امی نے ابو کو آخری وقت تک سنبھالا لیکن وہ دنیا سے چلے گئے۔ ان کی موت کا غم ابھی بھولے نہیں تھے کہ 3 ماہ میں نانی دنیا سے چلی گئیں اس وقت زندگی کا مشکل ترین وقت دیکھا تھا۔ میرے ابو ٹرانسپورٹ کا کام کرتے تھے، اس وقت ہم خانپور میں رہتے تھے، لیکن ٹرک چوری ہوگئے تھے اور نقصان ہوا تو ہم کراچی میں آ کر رہنے لگے۔ "

اداکارہ نے بتایا کہ امی ابو کے جانے کے بعد غم سے آج بھی نہیں نکل پائی ہیں لیکن اب وہ اپنا وقت موبائل میں صرف کردیتی ہیں، کورین فلمیں اور سیریز دیکھتی ہیں، ہم 6 بہنیں ہیں ہمیں دعائیہ میسجز بھیجتی رہتی ہیں۔

ایک وقت تھا جب سب کا ہمارے گھر آنا جانا لگا رہتا تھا تو میں خود آتا گوندھ کر روٹیاں یا پراٹھے بناتی تھی اور ایک ساتھ ایک وقت میں میں نے 40 پراٹھے بھی بنائے ہیں۔

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   1831 Views   |   24 May 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about ایک وقت میں 40 پراٹھے بناتی تھی لیکن ابو کی موت کے بعد ۔۔ شیری شاہ والد کا آخری وقت بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (ایک وقت میں 40 پراٹھے بناتی تھی لیکن ابو کی موت کے بعد ۔۔ شیری شاہ والد کا آخری وقت بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.