کیا آپ آم کے پتوں میں پوشیدہ ہماری صحت کے اِن ناقابل یقین فوائد سے واقف ہیں؟؟

پھلوں کا بادشاہ آم آخر کس کو پسند نہیں ہے، سب ہی آم شوق سے کھاتے ہیں، لیکن کیا آپ نے آپ کے پتوں کے فوائد کے بارے میں کبھی سُنا ہے؟ اگر آپ ان ہرے ہرے پتوں کے فوائد جان جائیں تو انہیں کبھی نہیں پھینکیں گے بلکہ خرید کر استعمال کریں گے۔
اس میں کوئی شک کی بات نہیں کہ آپ فائبر اور دیگر غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے اور یہ غذائیت سے مالا مال ہے، لیکن اس کے پتوں کے فوائد بھی آم کے فوائد سے کم نہیں، چلیں تو پھر آپ کو آج آم کے پتوں کے فوائد بتاتے ہیں تاکہ آپ بھی ان کا استعمال کرنا شروع کر دیں۔

آم کے پتوں میں چھُپے حیرت انگیز فوائد

آم کے پتوں شفا بخش خصوصیات سے بھرپور ہوتے ہیں، یہ پتے وٹامن سی اور وٹامن اے سے بھرپور ہوتے ہیں، آم کے پتوں میں طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات موجود ہوتی ہیں کیونکہ ان میں فلاونائڈز اور فینول کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، آم کے پتوں کو مختلف امراض کے علاج کے لئے استعمال کیا جاتا ہے جن میں ذیل شامل ہیں۔

• بلڈ پریشر

آم کے پتوں کا استعمال ہربلسٹ بلڈ پریشر کو کم کرنے کے علاج میں استعمال کرتے ہیں، کیونکہ اس کے پتوں میں موجود غذائی اجزاء شریانوں پر مثبت اثرات پیدا کرتے ہیں، اور خون کی روانی کو بہتر بناتے ہیں۔

• ذیابطیس

آم کے پتوں کا استعمال ذیابطیس کے علاج کے لئے بھی کیا جاتا ہے، آم کے پتوں کو خشک کر کے پیسا جاتا ہے، پھر اسے دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، آم کے پتوں کی چائے بنا کر بھی استعمال کی جاتی ہے، اگر آم کے پتوں کو رات میں ایک کپ پانی میں بھِگو کر صبح نہار منہ اس کا پانی پی لیا جائے تو یہ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔

• بے چینی دور کرے

آم کے پتوں کو اگر پانی کی بالٹی میں اُبال کر گرم پانی سمیت ملا کر اس پانی سے نہایا جائے تو اس سے جسم کو راحت ملتی ہے بے چینی دور ہوتی ہے اور آپ پُرسکون محسوس کرتے ہیں۔

• پتھری دور کرے

معالج آم کے پتوں کو پیس کر گردے سے پتھری کا ختم کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں، اس کا باریک پاؤڈر بنا کر استعمال کرنے سے گردے کی پتھری ٹوٹ کر ختم ہو جاتی ہے اور پیشاب کے زریعے جسم سے نکل جاتی ہے۔

• گلے کے مسائل کا علاج

اگر آپ کے گلے میں سوزش، خراش یا درد ہے اور آپ اس کے لئے کیمیکل والی دوائیاں نہیں استعمال کرنا چاہتے تو آم کے پتوں کو جلا کر اس کی دھونی لیں یعنی سانس کے زریعے اس کے پتوں کی خوشبو کو سونگھیں تو آپ کے گلے کے کئی مسائل با آسانی حل ہو جائیں گے۔

• پیٹ کے مسائل کا حل

اگر آپ کا پیٹ پھول رہا ہے پیٹ میں در دہے گیس ہے یا کوئی اور مسئلہ، بس آپ کے چند پتے پانی میں اُبالیں اور پھر اس پانی کو پتوں سمیت رات بھر کے لئے چھوڑ دیں پھر صبح اس پانی کو نہار منہ پی لیں، بس پھر دیکھیں اس کے حیرت انگیز فوائد آپ کا پیٹ درد اور دیگر مسائل کچھ دن کے استعمال سے ہی ختم ہو جائیں گے۔

Aam Ke Paton Ke Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Aam Ke Paton Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Aam Ke Paton Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3647 Views   |   11 Jun 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 15 December 2024)

کیا آپ آم کے پتوں میں پوشیدہ ہماری صحت کے اِن ناقابل یقین فوائد سے واقف ہیں؟؟

کیا آپ آم کے پتوں میں پوشیدہ ہماری صحت کے اِن ناقابل یقین فوائد سے واقف ہیں؟؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ آم کے پتوں میں پوشیدہ ہماری صحت کے اِن ناقابل یقین فوائد سے واقف ہیں؟؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔