سائنسی ایجادات نے جہاں انسان کی زندگی کو سہل بنا دیا ہے وہیں اس کے غلط استعمال سے مختلف بیماریاں بھی جنم لے رہی ہیں انہیں میں بینائی کا کمزور ہونا بھی شامل ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ فی زمانہ بچوں اور بڑوں میں بینائی کی کمزوری بڑھتی جارہی ہے جس کی وجہ موبائل اسکرین کا زیادہ استعمال ہے تاہم اس کے دیگر عوامل میں متوازن غذا نہ ہو نا، جین میں اس بیماری کا ہونا،آنکھوں پر ضرورت سے زیادہ تناءواور عمر کا بڑھنا شامل ہے ۔ یہ کمزوری دو طرح کی ہو تی ہے ایک دور کی نظر کی کمزوری جسے ہاءپرو پیا کہا جاتا ہے جبکہ دوسری قریب یا نزدیک کی نظر کی کمزوری یعنی مایو پیا کہلاتی ہے ۔ کمزور بینائی کے علاج کی غرض سے آنکھوں کے معائنہ کے بعد نظر کا چشمہ لگایا جاتا ہے یا بینائی زیادہ کمزور ہو تو آپریشن بھی تجویز کیا جاتا ہے ۔ لیکن یہا ں پر بینائی کو بہتر کرنے کے لئے کچھ گریلو علاج بتا ئے جارہیں ہیں جن پر عمل کر کے آپ اپنی بینائی کو بہتر کر سکتے ہیں ۔
آپ بینائی کو بہتر کرنے کے لئے یہ پانچ علاج آزما سکتے ہیں
ایکیو پنکچر
ایکیو پنکچر ایک قدیم طریقہ علاج ہے ،ہمارے جسم میں تمام اعضاء کے لئے مخصوص پریشر پوائنٹس ہیں یعنی انہیں دبانے سے اس عضو کی بیماری کو دور کرنے میں کسی حد تک مدد مل سکتی ہے، اسی طرح بینائی سے متعلق بھی پریشر پوائنٹس ہیں یہ آپ کی آنکھوں کے دونوں کونوں میں موجود ہیں ا ن ایکیو پریشر پوائنٹس میں سے ہر ایک کی آہستہ اور ہلکے ہاتھ پانچ سے دس سیکنڈ تک مالش کریں ، اس عمل کو دن میں کئی بار دہرائیں ۔
صبح کی اوس میں کم از کم ننگے پاءو گھاس پر چلنا بھی ایکیوپنکچر کا طریقہ سمجھا جاتا ہے اس سے بینائی کو بہتربنانے میں بھی مدد ملتی ہے کیو نکہ یہ آپ کے پیروں سے جڑے اعصاب کو متحرک کرتا ہے ۔
بادام
بادام میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ ،اینٹی آکسیڈینٹ مواد اور وٹامن ای کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو بینائی کوبہتر بنانے میں اہم کردار اداکرتی ہے ۔ اس کے علاوہ بادام ارتکاز یعنی توجہ اور یاداشت کو بڑھانے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے ۔
پانچ سے دس بادام رات بھر پانی میں بھگو دیں صبح بادام کو چھیل کر پیس لیں اور انہیں ایک گلاس گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں ۔ کم از کم چند ماہ تک اس عمل کو جاری رکھیں ۔
زیادہ کثرت سے پلکیں جھپکائیں
یہ نظر کو بہتر بنانے کے لئے گھریلوعلاج میں سے ایک ہے ،جس کے لئے آپ کو زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی ۔ پلک جھپکانہ آپ کی آنکھوں میں نمی بحال کرنے کا یک قدرتی طریقہ ہے ۔ ہر پانچ سے دس سیکنڈ میں پلکیں جھپکانایقینی بنائیں ۔ اس سے آپ کی آنکھوں کو سکون ملے گا ۔ اس کے علاوہ ہر پانچ سے دس سیکنڈ تک آنکھوں کو بند کریں اور انہیں آرام دیں ایسا اس وقت کریں جب آپ کمپیوٹر کے سامنے کام کر رہیں ہوں اس سے آنکھیں سکون اور راحت محسوس کریں گی ۔
آنکھوں کی ورزش
جس طرح جسم ورزش کے نتیجے میں صحت مند رہتا ہے اسی طرح آنکھوں کی ورزش کرنابھی بینائی کو بہتر بنانے کا سب سے آسان طریقہ ہے ،آنکھوں کی اس ورزش میں آپ کو کسی مخصوص پو زیشن میں رہنا یا الگ وقت مختص کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔
اپنی آنکھوں کو گھڑی کے حساب سے گھمائیں ،پھر گھڑی کے مخالف گھمائیں مگر آہستہ آہستہ ۔ اور ہرایک سیٹ مکمل ہو نے کے بعد کچھ دیر پلکیں جھپکائیں ۔ اسے روزانہ کم از کم چار سے پانچ بار دہراتے رہیں ۔
چشمے کا استعمال کریں
دن کی روشنی میں جب بھی گھر سے باہر جائیں دھوپ کے چشمے کا استعمال ضرور کریں ۔ کیو نکہ تیز دھوپ بھی آنکھوں کو متاثر کرتی ہے ۔ اسی طرح زیادہ تیز روشنی کی جانب دیکھنے سے بھی گریز کریں ۔
پھل اور سبزیاں
تازہ پھل اور سبزیاں استعمال کریں جو مجموعی صحت کے ساتھ بینائی کو بھی بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی ۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Nazar Ki Kamzori Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nazar Ki Kamzori Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.