جوڑوں کے درد سے نجات چاہتے ہیں تو سیب کے سرکے میں کچھ دیر ہاتھ بھگوئیں اور ناقابل یقین نتائج دیکھ کر دنگ رہ جائیں

اکثر کام کرنے والے افراد یا گھریلو خواتین جسم کے مختلف جوڑوں میں درد کی شکایت کرتی ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ پھر یہ افراد اپنے روز مرہ کے کاموں کو اچھی طرح سے انجام نہیں دے پاتے۔
ایسے میں مرد ہو یا خواتین دونوں کے لئے ہی بہت مشکل ہوتا ہے کہ وہ اپنے فرائض کیسے نبھائیں اس لئے دونوں کا تندرست ہونا اور ہر طرح کے درد سے دور رہنا ضروری ہے۔
آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں ایک حیرت انگیز ٹوٹکہ کہ کیسے سیب کا سرکہ درد میں کمال کی کمی لا سکتا ہے، تو چلیں پھر شروع کرتے ہیں۔

جوڑوں کے درد کے لئے ٹوٹکہ نمبر ایک:

اجزاء:

2 چمچ سیب کا سرکہ
ایک چمچ زیتون کا تیل
پانی
ایک چمچ شہد

ترکیب:

اس سب کو مکس کریں اور اس میں ہفتے میں 2 سے 3 بار رات میں اپنے ہاتھ بھگو لیں، کم از کم دو مہینے تک ایسا کرتے رہیں۔

جوڑوں کے درد کے لئے ٹوٹکہ نمبر دو:اجزاء:

سیب کا سرکہ 2 کھانے کے چمچ
ایک چمچ زیتون کا تیل

ترکیب:

دونوں اجزاء کو مکس کریں اس مکسچر سے جہاں بھی جوڑوں میں درد ہو وہاں مساج کریں آرام آ جائے گا۔

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3011 Views   |   20 Apr 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about جوڑوں کے درد سے نجات چاہتے ہیں تو سیب کے سرکے میں کچھ دیر ہاتھ بھگوئیں اور ناقابل یقین نتائج دیکھ کر دنگ رہ جائیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (جوڑوں کے درد سے نجات چاہتے ہیں تو سیب کے سرکے میں کچھ دیر ہاتھ بھگوئیں اور ناقابل یقین نتائج دیکھ کر دنگ رہ جائیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.