کوئی بچوں کے لئے تڑپ اٹھا تو کسی کی منگنی ٹوٹ گئی۔۔ شوبز کی مشہور جوڑیوں کو کس کی نظر لگ گئی؟

چند ماہ پہلے مشہور اداکار فیروز خان کی بیٹی کی پیدائش کی خبر نے ان کے مداحوں کو خود کردیا تھا۔ البتہ سوشل میڈیا پر اس وقت فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے سلطان کی علیحدگی کی خبریں وائرل ہیں۔

سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق فیروز خان اور علیزے کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔ یہاں تک کہ فیروز خان نے کورٹ میں اپنے بچوں سے ملنے کے لئے درخواست بھی دے دی ہے۔

واضح رہے کہ دونوں کی شادی 2018 میں ہوئی تھی جس کے بعد 2019 میں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی اور چند ماہ پہلے ایک بیٹی بھی ہوئی ہے۔ اداکار اور علیزے کی جانب سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کے متعلق کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا نہ ہی خبر کی تصدیق یا تردید کی گئی ہے۔

جانے شوبز انڈسٹری کی مشہور سمجھی جانے والی جوڑیوں کو کس کی نظر لگ گئی۔ فیروز خان اور علیزے سلطان کی جانب سے اگرچہ اس بارے میں کوئی بات نہیں کی گئی مگر کچھ عرصے قبل دھوم دھام سے منگنی کرنے والی آئمہ نے اپنی منگنی ٹوٹنے کا اعلان ضرور کردیا ہے۔

“ہاں ہماری راہیں جدا ہوچکی ہیں۔ ہم دونوں بالکل ٹھیک ہیں تو پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ میں یہ تعلق وقار سے ختم کرنا چاہتی تھی اور میں نے وہی کیا۔ لوگ جس طرح اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں وہی ان کی اصل حقیقت بتاتا ہے۔ لوگ جھ سے سوال کرتے ہیں کہ کیا میں اور شہباز اب ساتھ نہیں ہیں تو میں انھیں یہی کہوں گی کہ نہیں اب ہم ساتھ نہیں ہیں“۔

یہ کہنا ہے گلوکارہ آئمہ بیگ کا جو تھوڑے عرصے پہلے ہی ماڈل اور اداکار شہباز شگری کے ساتھ منگنی کے بندھن میں بندھی تھیں۔ کچھ عرصہ ساتھ گزرنے کے بعد دونوں کی ایک ساتھ تصاویر آنا بند ہوگئی تھیں جس پر مداح تشویش کا شکار تھے۔ البتہ اب آئمہ بیگ نے اس حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے انسٹاگرام پر اسٹوری شئیر کی ہے جس میں انھوں نے اپنے اور شہباز کے تعلق ٹوٹنے کا انکشاف کیا ہے۔

آئمہ مزید لکھتی ہیں کہ “میں ہمیشہ شہباز کی شکرگزار رہوں گی اس اچھے وقت کے لئے جو ہم نے ایک ساتھ گزارا۔ کبھی کبھی کچھ برا ہوتا ہے اور وہ برا کسی وجہ سے ہوتا ہے۔“

پوسٹ کے اختتام میں گلوکارہ نے لکھا کہ افسوس کا اظہار کرنے والوں سے یہی کہوں گی کہ ہم ٹھیک ہیں۔ موسیقی زندگی ہے۔ دیکھتے ہیں یہ ہمیں کہاں لے کر جاتی ہے۔

Koi Bachon Ke Liye Tarap Utha

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Koi Bachon Ke Liye Tarap Utha and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Koi Bachon Ke Liye Tarap Utha to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   9713 Views   |   19 Sep 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کوئی بچوں کے لئے تڑپ اٹھا تو کسی کی منگنی ٹوٹ گئی۔۔ شوبز کی مشہور جوڑیوں کو کس کی نظر لگ گئی؟

کوئی بچوں کے لئے تڑپ اٹھا تو کسی کی منگنی ٹوٹ گئی۔۔ شوبز کی مشہور جوڑیوں کو کس کی نظر لگ گئی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کوئی بچوں کے لئے تڑپ اٹھا تو کسی کی منگنی ٹوٹ گئی۔۔ شوبز کی مشہور جوڑیوں کو کس کی نظر لگ گئی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔