Khansi Ka Barwaqt Gharelu Ilaj



سانس کی نالی اور پھیپھڑوں کی ہوائی نالیوں میں اگر کوئی خارجی عنصر یا بلغم موجود ہو تو اسے خارج کرنے کے لئے کھانسی بہت ضروری ہوتی ہے ۔ کھانسی دراصل بیماری نہیں بلکہ علامت ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ متعلقہ فرد نمونیہ، فلو، وائرسینر، خسرہ کے ابتدائی مرحلے، دمہ کالی کھانسی یا خراش یا انفیکشن کے باعث ناک اور سانس کی نالی سے بہنے والی ریزش کے مرض میں مبتلاء ہے۔ کھانسی کی مختلف قسمیں ہوتی ہیں ۔ کچھ اچانک شروع ہوتی ہیں اور ایک دو دن میں ٹھیک ہو جاتی ہیں ، کچھ کئی کئی ہفتوں جاری رہتی ہیں ۔ ایک بلغمی کھانسی ہوتی ہے جس میں بہت زیادہ بلغم اور ریزش خارج ہوتی ہے ۔ جب کہ خشک کھانسی میں بلغم بہت کم یا بالکل بھی نہیں نکلتا اس کی آواز بہت تکلیف دہ اور تیز ہوتی ہے ۔ خشک کھانسی کا سبب انفیکشن یا نزلے کے سبب خارج ہونے والا مواد فضاء میں موجود کیمکلز سانس کی نالی میں کوئی خارجی چیز یا گھبراہٹ ہوسکتی ہے جس میں گلا تنگ ہوجاتا ہے ۔ بلغمی یا تر کھانسی اس وقت ہوتی ہے ۔ جب انفیکشن یا الرجی کے باعث پھیپھڑے کی نالیوں میں سوزش ہوجائے ۔ رات کے وقت مسلسل کھانسی یا ہر بار نزلہ، زکام کے ساتھ ہونے والی کھانسی جس سے پیچھا چھڑانا مشکل ہوجائے ، ممکنہ طور پر دمہ ہو سکتا ہے ۔ Khansi ka Hakeemana Elaj

حکیمانہ علاج :
۱۔ چار بڑے چمچے کی مقدار دھنیا کے بیج ایک فرائنگ پین میں براؤن کرلیں۔ پھر اسے چارکپ پانی میں ادرک کے چار کٹے ہوئے ٹکڑوں کے ساتھ اس وقت تک اُبالیں کہ پانی دو کپ رہ جائے ۔ اس کے بعد اسے چھان لیں اور وقفے وقفے سے پئیں ۔
۲۔ شہد ملا کر لہسن کا شربت تیار کریں ۔ اس کے پینے سے انفیکشن ختم ہونے کے علاوہ خون کی صفائی بھی ہوگی ۔
۳۔ شہد میں لیموں کا رس ملا کر پینے سے کھانسی کم ہوگی اور شفایابی کی رفتار تیز ہوگی ۔
۴۔ رائی یا سرسوں کے بیج کے سفوف میں تھوڑا سا پانی ملاکر لیپ تیار کریں اور اسے سینے پر لگائیں، کھانسی میں آرام ملے گا۔ اس طرح
پیازکو بھون کر اس کی لیپ بنائیں اور اسے نیم گرم کرکے سینے پر لگائیں یا پیاز کی یخنی بنا کر پئیں تو بلغم خارج ہوگااور جکڑاہوا سینہ ڈھیلا ہوگا۔
Khansi ka Hakeemana Elaj
۵۔ سادی چائے میں پودینہ کے پتوں کو جوش دے کر پینے سے بھی کھانسی میں فائدہ ہوتا ہے ۔
۶۔جڑی بوٹیوں والی چائے میں اگر ملیٹھی کی جڑ کو بھی پانی سے نرم کرکے شامل کیاجائے تو مفید ہے ۔
۷۔خشک اور گلے میں خراش ڈالنے والی کھانسی میں افاقے کے لئے سونف اور جنگلی چیری کی چھال کو اُبال کر پئیں ۔
۸۔ کھولتے ہوئے پانی میں پوکلپٹس آئل کے چند قطرے ڈال کر اگر بھاپ بذریعہ سانس اند ر لی جائے تو بھی افاقہ ہوتا ہے ۔
۹۔لوبان یا صندل کی لکڑی کی لیپ تیار کرکے سینے اور پیٹھ پر مالش کریں۔
۱۰۔ درختوں سے حاصل ہونے والی ایک اور گوند سے بنایا ہوا تیل بلغم کے اخراج میں مدد کرتا ہے۔
Khansi ka Hakeemana Elaj
مختلف قسم کی کھانسی میں ہومیوپیتھک کی جو دوائیں کارگر ہوتی ہیں، ان میں پلسا ٹیلا، اینٹ، رومیکس، برایونیا، فاسفورس، ڈروسیرا، کیمومیلا شامل ہیں ۔ تاہم ان کے معالج کے مشورے سے اور ان کی مقررہ خوراک کے مطابق استعمال کرنا چاہئے ۔
احتیاط :
اگر کھانسی دس دن سے زیادہ برقرار رہے یا اس کے ساتھ بخار، سانس لینے میں دشواری ، ہونٹ نیلے پڑ جائیں ، غنودگی اور بولنے میں دشواری ہورہی ہو تو ڈاکٹر سے فوری رجوع کرنا چاہئے ۔

Khansi Ka Barwaqt Gharelu Ilaj

Most of us know that how much disturbing, irritating and painful a cough can be, especially if it starts during sleeping time at night or your job timing. In some cases, it may be compulsory to take some cough suppressing medicines but often, Lets here come to know that how some simple substances of your kitchen can be help full for getting relief from cough.

zoom effect

By tania In Health and Fitness 7 Comments 32465 Views 09 Sep 2014


Comments/Ask Question

Comments on Khansi Ka Barwaqt Gharelu Ilaj
  • - Mar 20, 2017

    Zaberdust

  • Mrs irfan - Saudia Riyadh Oct 14, 2015

    Plz vigayna infections or usi jagha itching or swayling k liye koi asaan or gharylo totkay batay bohut paryshani hy doctor ki dawai bhi bohut Khali magar koi bhi fayda nahi hy koi asaan sa hal batay plz plz

  • حفیظ بھائی - کراچی Oct 09, 2015

    اس آرٹیکل میں بہت مفید معلومات اور بروقت علاج بتایا گیا ھے، جزاک اللّہ البتہ کسی بھی قسم کی کھانسی میں ھومیوپیتھک یا ایلوپیتھک شربت سے گریز کرنا چاہیئے، کیونکہ ان میں بڑی مقدار الکوحل کی ھوتی ھے ۔

  • Bassim - Sep 15, 2015

    kafi sare totkay hain or shehd ke sath hain or degar qudrati ashiya ke sath . kar amad nuskhay hain . thank you for so much useful tips for cough

  • asma - Lahore Sep 12, 2014

    Khansi Ka Barwaqt Gharelu Ilaj Kfoods ki zabardast article ha Information bhi or ilaj bhi I like this health tips

  • AHMAD ALI - LAHORE Sep 10, 2014

    Mashallah bohat he achha elaj he Allah ke muklook ko bohat faida horaha he , please esey jaree rakheyn, First i prey for such treatment and this excellent effort well done and keep it up. jazakallah

  • kiran - karachi Sep 10, 2014

    wwah bhi kia kamal ki information ha. mujeh to bilkul beh nai janti tehn ke itna asan hota ha homemade cough treatment.

Read Blog about Khansi Ka Barwaqt Gharelu Ilaj and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (Khansi Ka Barwaqt Gharelu Ilaj) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.