Tandoori Peri Bites Recipe in Urdu

Find delicious Tandoori Peri Bites recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Tandoori Peri Bites recipe is one of the common and most searched dishes in the Snacks And Appetizers recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Tandoori Peri Bites recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Tandoori Peri Bites
chef Recommended By Chef
time-clock 00.20 To Prep
time-clock 00.30 To Cook
5 Servings
Tips About Recipe

2163 Views 0 Comments

تندوری پیری بائٹس
اجزاء:
تندوری مصالحہ بنانے کے اجزاء:
دھنیا_____ 2کھانے کے چمچ
ذیرہ پاؤڈر_____ 1کھانے کا چمچ
لہسن پاؤڈر_____ 1چائے کا چمچ
لونگ_____ 09-10عدد
جائفل_____ 1عدد
دار چینی_____ 2عدد
سبز الائچی_____ 4عدد
کالی الائچی_____ 2عدد
نمک_____ 1چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر_____ 1کھانے کا چمچ
کشمیری مرچیں_____ 2عدد
سٹرک ایسڈ_____ 1چوتھائی چائے کا چمچ
پیلا کھا نے کا رنگ_____ 1چوتھائی چائے کا چمچ

تندوری پیری بائٹس بنانے کے اجزاء:
کھانے کا تیل_____ 2کھانے کے چمچ
سبز مرچیں_____ 6-7عدد
چکن بون لیس_____ 1کپ
تندوری مصالحہ_____ 2کھانے کے چمچ
چیڈر چیز_____ حسبِ ضرورت
بریڈ کرمز_____ حسبِ ضرورت
پھینٹے ہوئے انڈے_____ حسبِ ضرورت
کھانے کا تیل_____ فرائی کے لئے

اچاری مصالحہ بنانے کے اجزاء:
نمک_____ 1چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر_____ 1کھانے کا چمچ
سونف_____ 2کھانے کے چمچ
کٹی لا ل مرچ_____ 2کھانے کے چمچ
مسٹرڈ پیسٹ_____ 1چائے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر_____ آدھ کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ _____1اور آدھا کھانے کا چمچ
دھنیا_____ 2کھانے کے چمچ
کلونجی_____ 2کھانے کے چمچ
ذیرہ_____ 1اورآدھا کھانے کا چمچ
میتھی_____ 1چوتھائی چائے کا چمچ

اچاری پیری بائٹس بنانے کے اجزاء:
کھانے کا تیل_____ 2کھانے کے چمچ
سبز مرچیں_____ 6-7عدد
چکن بون لیس_____ 1کپ
اچاری مصالحہ_____ 2کھانے کے چمچ
چیڈر چیز_____ حسبِ ضرورت
بریڈ کرمز_____ حسبِ ضرورت
پھینٹے ہوئے انڈے_____ حسبِ ضرورت
کھانے کا تیل_____ فرائی کے لئے

ترکیب:
تندوری پیری بائٹس:
ایک بلینڈر میں دھنیا، ذیرہ، لہسن پاؤڈر، لونگ، جائفل، دار چینی،سبز الائچی، دارچینی، سبز الائچی، کالی الائچی، نمک، ہلدی، لال مرچ پاؤڈر، کشمیری مرچیں، سٹرک ایسڈ اور پیلا کھانے کا رنگ ڈال کر تمام اجزا اچھی طرح بلینڈ کر لیں، تکہ مصالحہ تیار ہے۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل ڈال کر اس میں چکن ڈالیں اور ایک سے دو منٹ پکائیں۔
پھر اس میں تکہ سیزننگ ڈال کر چھ سے سات منٹ پکائیں۔
اب سبز مرچیں کاٹ کر اس میں تیار کیا ہوا چکن اور چیز بھر دیں۔
پھر ان کو انڈے میں ڈِپ کر کے بریڈ کرمز میں کوٹ کریں۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے اس میں سبز مرچوں کو گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔
مزیدار تندوری پیری بائٹس تیار ہیں۔

ترکیب:
ایک بلینڈ ر میں نمک، کٹی لال مرچیں، سونف، لال مرچ پاؤڈر، مسٹرڈ، ہلدی، گر م مصالحہ، دھنیا، کلونجی، ذیرہ اور میتھی ڈال کر تمام اجزااچھی طرح مکس کر لیں، اچاری مصالحہ تیار ہے۔
اب ایک پین میں کھا نے کا تیل گر م کرکے اس میں چکن ڈال کر ایک سے دو منٹ پکائیں۔
پھر اس میں اچاری مصالحہ ڈال کر چھ سے سات منٹ پکائیں۔
اب سبز مرچیں لے کر ان کو کٹ لگائیں اور اس میں تیار کیا ہوا چکن اور چیز بھر دیں۔
پھر ان کو انڈوں میں ڈِپ کر کے بریڈ کرمز میں کوٹ کریں۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے تیار کی ہوئی مرچوں کو لائٹ گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔
مزیدار اچاری پیری بائٹس تیار ہیں۔
Posted By: Sumaiyya, karachi

Find out the Tandoori Peri Bites Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Snacks And Appetizers. Tandoori Peri Bites is very famous in desi people. At KFoods you can find Tandoori Peri Bites and all the urdu recipes in a very easiest way.

Tandoori Peri Bites

Tandoori Peri Bites in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Snacks And Appetizers.

Reviews & Comments