Peri Peri Pineapple Chicken Recipe in Urdu

Peri Peri Pineapple Chicken

پیری پیری پائین ایپل چکن

اجزاء:
چکن بریسٹ ----- چار سے پانچ عدد (بون لیس)
مکھن (پگھلا ہوا) ---- چھ کھانے کے چمچ
پیری پیری سوس ----- ایک کھانے کا چمچ
لیموں کا رس ----- ایک کھانے کا چمچ
لہسن کے جوئے ----- دو سے چار عدد (کوٹ لیں)
پیپریکا پاؤڈر ----- ایک چائے کا چمچ
پائیں ایپل سلائسز ----- ایک کین

پیری پیری سوس کے لیے

ہری مرچیں ---- چار عدد (چھوٹی تیز والی)
لیموں کا رس ---- آدھا کپ
زیتون کا تیل ---- ایک چوتھائی کپ
سرخ مرچ پاؤڈر ------ ایک کھانے کے چمچ
لہسن پاؤڈر ----- دو کھانے کے چمچ
پیپریکا پاؤڈر ----- دو کھانے کے چمچ
نمک ---- حسب ذائقہ
خشک اوریگینو ----- دو کھانے کے چمچ
پیری پیری سوس بنانے کے لیے بلینڈر میں ہری مرچیں٬ لیموں کا رس٬ زیتون کا تیل٬ سرخ مرچ پاؤڈر٬ لہسن پاؤڈر٬ پیپریکا پاؤڈر٬ نمک اور خشک اوریگینو ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں- پیالے میں نکال کر کم از کم چوبیس گھنٹے تک فریج میں رکھ دیں تاکہ ذائقے میں تیزی آجائے-

ایک بڑے پیالے میں مکھن٬ پیری پیری سوس٬ نمک٬ لیموں کا رس٬ لہسن اور پیپریکا پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں-

گوشت کے چھوٹے ٹکڑے کر کے اس میں ڈال کر مکس کریں- پلاسٹک شیٹ سے ڈھک کر کم از کم دو گھنٹے فریج میں میرینٹ ہونے کے لیے رکھ دیں-

کڑاہی میں گوشت میرینیشن سمیت ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں-

اس میں پائن ایپل سلائسز ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ گوشت کی رنگت ہلکی براؤن ہوجائے- گوشت گل جانے پر آنچ سے اتار کر سرونگ ڈش میں نکال کر سرو کریں-

Posted By: nabeela farooqi,

Find out the Peri Peri Pineapple Chicken Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Chicken, Poultry. Peri Peri Pineapple Chicken is very famous in desi people. At KFoods you can find Peri Peri Pineapple Chicken and all the urdu recipes in a very easiest way.

Peri Peri Pineapple Chicken

Peri Peri Pineapple Chicken in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Chicken, Poultry.

مزید مرغ روغن ریسیپیز

Reviews & Comments (1)

One of the best chicken recipes is this Peri Peri Pineapple Chicken recipe. It's taste has no match. When my baba goes to buy grocery, I try and insist to buy its ingredients so that I can make it whenever I like throughout the month.

Mar 01, 2017 Mahek Rawalpindi

Leave Comment