2-3 عدد چھلے اور فنگر کٹ آلو 5منٹ کے لئے ابال لیں اور نکال لیں۔
اب اس پر کارن فلور ڈال کر کوٹ کرلیں۔
پھر اس کو ڈیپ فرائی کرلیں اور پیری پیر ی مصالحہ ڈال کر سرو کریں۔
پیری پیر ی مصالحہ بنانے کے لئے 2کھانے کے چمچے کٹی لال مرچ، 2/1 چائے کا چمچہ نمک،2/1 چائے کا چمچہ چاٹ مصالحہ اور 2/1چائے کا چمچہ لیمن سالٹ مکس کرلیں۔