اسپیشل مرغ کری
اجزاء:
•مرغی_____ 1 کلو
•لہسن ادرک پیسٹ_____ 2 کھانے کے چمچے
•نمک_____ 1 چائے کا چمچہ
•ہلدی پاؤڈر_____ 1 چائے کا چمچہ
•تیل_____ 1 کپ
•پیاز_____ 2 عدد
•دہی_____ 1 پاؤ
•ہری مرچ_____ 10-12 عدد (چاپ کرلیں)
•بادام (پیس لیں) _____ 6-8 عدد
•10مونگ پھلی کا پاؤڈر_____ 1 کھانے کا چمچہ
•ناریل_____ 1 کھانے کا چمچہ
•سفید زیرہ_____ 1 چائے کا چمچہ
•بادام، ناریل مونگ پھلی اور سفیدزیرہ کو توے پر بھون لیں
•ہرادھنیا/ پودینہ_____ 1/2-1/2 گٹھی
•لیموں_____ 2 عدد (جوس نکال لیں)
ترکیب:
دیگچی میں تیل گرم کریں
مرغی ڈال کر فرائی کرلیں
لائٹ ہونے پر نکال لیں
تمام اجزاء کو دہی میں پیسٹ بنالیں
اب اس آئل میں پیسٹ کو ڈال کر 2 منٹ تک بھون لیں
مرغی ڈال کر 1 پیالی پانی ڈالیں
ہلکی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں
10 منٹ بعد باریک کٹا ہوا پودینہ دھنیا اور لیموں کا جوس ڈال کر گرم گرم شیر مال یا تافتان کے ساتھ سرو کریں
Posted By: Ashhad, karachi
Add Your Recipe