ہانڈی مرغ مصالحہ
اجزاء:
مرغی ایک عدد(چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں)
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
ٹماٹر دو عدد(باریک کاٹ لیں)
نمک حسب ذائقہ
آئل/گھی آدھا کپ
ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کا چمچ
پیاز دو کھانے کے چمچ
لال مرچ پاؤڈر ڈیڑھ چائے کا چمچ
دہی چار کھانے کے چمچ
ادرک حسب ضرورت
ہرا دھنیا حسب ضرورت
لیموں حسب ضرورت
ہری مرچ حسب ضرورت(گارنشنگ کیلئے)
ترکیب:
آئل گرم کر یں۔ پیاز فرائی کر کے نکال لیں اور پیس کر ایک طرف رکھ دیں۔ آئل میں مرغی، ادرک، لہسن، لال مرچ، گرم مصالحہ ڈال کر بھون لیں۔اس کے بعد ٹماٹر اور تھوڑا سا پانی ڈال کر پکائیں۔ جب مرغی گل جائے تو بھون لیں۔ دہی اور پیاز ڈال کر دم پر رکھ دیں۔ ادرک، ہرا دھنیا، لیموں، ہری مرچ اوپر چھڑک دیں، نان کے ساتھ پیش کر یں۔
Posted By: Alina, karachi
Add Your Recipe