Shahi Dal Recipe in Urdu

Shahi Dal

3194 Views 0 Comments

شاھی دال
اجزاء:
اس وقت خاتون خانہ سوچ میں پڑی ہیں کہ آج کیا پکائیں تو ہم آپ کو ایسی لذیذ ڈش بتانے جارہے ہیں جسے کھا کر بچے اور بڑے سب ہی انگلیاں چاٹنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

اجزاء

سفید ماش کی دال = آدھا کپ (بھگو لیں)
مونگ کی دال = آدھا کپ
چنے کی دال = آدھا کپ
گھی = 1 کپ
پسی ہوئی ہلدی = 1 چائے کا چمچ
پسی ہوئی سرخ مرچ = 1 چائے کا چمچ
نمک = حسب ذائقہ
بادام = ٨ عدد (دھلے اور چھلے ہوئے)
سفید زیرہ = 1 چائے کا چمچ
پیاز = 2 عدد درمیانے سائز کی (کٹی ہوئی)
ٹماٹر = 2 عدد (کٹے ہوئے)
ادرک لہسن = کٹا ہوا
دھنیا = گارنشنگ کے لئے
کڑی پتہ = 20 عدد
سونف، میتھی دانہ،پسا دھنیا = ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
ساری دالوں کو رات بھر بھگو کر صاف کرلیں اور ابال کر میش کرلیں۔ اپ ایک الگ دیگچی میں گھی ڈال کر پیاز ڈال کر سنہرا کرلیں۔ نمک، دھنیا، سونف، میتھی دانہ، ٹماٹر اور تمام ثابت مصالحے ڈا کر اچھی طرح بھونیں۔ میش کی ہوئی دال مصالحے میں ملا کر 15 منٹ پکائیں۔ اب بگھار تیار کریں۔ بچے ہوئے گھی میں لال ثابت مرچ، کٹا ہوا ادرک لہسن، کڑی پتے اور ثابت زیرہ ڈال کر بگھار بنائیں اور دال پر ڈال دیں۔

گارنشنگ
کٹا ہوا ہرا دھنیا ڈال کر دال کو گرما گرم سرو کریں۔

Posted By: Khush Bakht, Karachi

Find out the Shahi Dal Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Dal Recipes. Shahi Dal is very famous in desi people. At KFoods you can find Shahi Dal and all the urdu recipes in a very easiest way.

Shahi Dal

Shahi Dal in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Dal Recipes.

Latest Articles

Reviews & Comments