سینے کی جکڑن، گلا خراب، نزلے کا توڑ ۔۔ جادوئی چائے کی ایک پیالی کے اتنے فائدے، جانیں اس کو بنانے کی آسان ترکیب

Looking for a delicious and healthy meal option. Try our سینے کی جکڑن، گلا خراب، نزلے کا توڑ ۔۔ جادوئی چائے کی ایک پیالی کے اتنے فائدے، جانیں اس کو بنانے کی آسان ترکیب, it's a perfect choice for those in search of easy and simple recipes that cater to both taste and nutrition. You can find this fantastic recipe in both Urdu and English, making it accessible to a wide audience. Whether you're a seasoned chef or a beginner in the kitchen, this سینے کی جکڑن، گلا خراب، نزلے کا توڑ ۔۔ جادوئی چائے کی ایک پیالی کے اتنے فائدے، جانیں اس کو بنانے کی آسان ترکیب is a versatile option that promises a mouthwatering experience. Enjoy the simplicity of our easy recipes while savoring the goodness of a homemade, healthy meal.

ملک بھر میں اچانک بدلتے ہوئے موسم اور بارشوں کے باعث جہاں دیگر بیماریوں نے جنم لیا وہیں نزلہ، زکام، بخار اور کھانسی نے خوب زور پکڑ رکھا ہے۔ ہر گھر میں بچے ہوں یا بڑے ان بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ لیکن ہم بتانے جا رہے ہیں آپ کو ایک ایسی چائے جو نہ صرف وائرل انفیکشنز کو ختم کرنے میں آپ کی مدد دے گی بلکہ آپ کا مدافعتی نظام بھی مضبوط بنائے گی تاکہ آپ دیگر جراثیموں سے بچ سکیں۔

جادوئی چائے بنانے کے لئے اجزاء:

٭ ایک سے دو دارچینی،
٭ ایک چمچ ثابت دھنیا،
٭ ایک سے دو ٹکڑے ادرک،
٭ ایک سے دو لونگ،
٭ ایک چمچ سونف،
٭ ایک چمچ زیرہ،
٭ آدھا چمچ ملیٹھی۔

بنانے کا طریقہ:

٭ ڈیڑھ کپ پانی میں ایک سے دو دارچینی، ایک چمچ ثابت دھنیا، ایک سے دو ٹکڑے ادرک،ایک سے دو لونگ، ایک چمچ سونف،ایک چمچ زیرہ، آدھا چمچ ملیٹھی ڈال کر اچھی طرح پکنے دیں، جوش آنے پر ہلکی آنچ کریں اور 2 سے 3 منٹ بعد اس چائے کو چھلنی کی مدد سے چھان لیں۔ اب اس کو پیش کردیں۔

فائدہ کیوں؟

٭ اس میں شامل دارچینی اور دیگر تمام اجزاء اینٹی بائیوٹنٹس کے طور پر کام کرتے ہیں اور سونف اینٹی فنگل بھی ہے جو جسم سے نکلنے والے اضآفی غدود یا پانی جو نزلے کی صورت میں بہتا ہے اسے بلغم کے ذریعے نکال باہر کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں جبکہ ملیٹھی گلے کی خراش کو دور کرنے اور جسم میں بیکٹریا کے جرثوموں کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

کب پینا چاہیے؟

اس چائے کو آپ دن میں کسی بھی وقت پی سکتے ہیں، لیکن دن میں 1 یا 2 مرتبہ سے زیادہ استعمال نہ کریں۔

ہاضمہ:

٭ اس چائے کو پینے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ کھانا جلد ہضم کرنے میں بھی مدد دیتی ہے، لہٰذا رات کے وقت اس چائے کو پینے سے دن بھر کی تمام تر غذا بھی ہضم ہو جائے گی اور نیند بھی اچھی آئے گی۔

By Humaira  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   3283 Views   |   07 Sep 2022
Related Recipes
Reviews & Comments