کباب بھی کھائیں اور وزن بھی کم کریں ۔۔ جانیں چنے کی دال کے کباب کی ایسی زبردست ریسیپی، جس میں صحت بھی اور ذائقہ بھی

Looking for a delicious and healthy meal option. Try our کباب بھی کھائیں اور وزن بھی کم کریں ۔۔ جانیں چنے کی دال کے کباب کی ایسی زبردست ریسیپی، جس میں صحت بھی اور ذائقہ بھی, it's a perfect choice for those in search of easy and simple recipes that cater to both taste and nutrition. You can find this fantastic recipe in both Urdu and English, making it accessible to a wide audience. Whether you're a seasoned chef or a beginner in the kitchen, this کباب بھی کھائیں اور وزن بھی کم کریں ۔۔ جانیں چنے کی دال کے کباب کی ایسی زبردست ریسیپی، جس میں صحت بھی اور ذائقہ بھی is a versatile option that promises a mouthwatering experience. Enjoy the simplicity of our easy recipes while savoring the goodness of a homemade, healthy meal.

جب وزن کم کرنے کی بات آتی ہے تو ہم سب کے مختلف سفر ہوتے ہیں اور اس اضافی وزن کو کم کرنے کے لیے ہمیں بہت ساری چیزیں کرنے کی ضرورت ہے۔ تندرستی کے سخت نظام پر عمل کرنے سے لے کر غذائیت سے بھرپور غذاؤں کو اپنی غذا میں شامل کرنے تک، وزن میں کمی بہت زیادہ قربانیوں کے ساتھ آتی ہے۔ وزن بڑھنےکی فکر کیے بغیر ایک مزیدار کھانے کی ترکیب تلاش کر رہے ہیں؟ ان چنا دال کبابوں کو آزمائیں جو صحت اور ذائقہ دونوں کو یکجا کرتے ہیں۔

چنا دال کباب بنانے کا طریقہ:

۔ سب سے پہلے چنے کی دال کو اچھی طرح دھو لیں اور اسے تقریباً ایک گھنٹے تک پانی میں بھگو دیں۔
۔ ایک گھنٹے کے بعد دال کو نکال کر پریشر ککر میں پانی، نمک، لہسن، ادرک اور ہری مرچ کے ساتھ ڈال دیں اور اسے تین سیٹیوں تک پکائیں۔
۔ اب پکی ہوئی دال کو بلینڈر میں منتقل کریں اور اس میں پالک، مٹر اور تھوڑا سا پانی ڈال کر بلینڈ کر کے ہموار پیسٹ (کباب کا آمیزہ) بنا لیں۔
۔ اس آمیزے کو ایک پیالے میں منتقل کریں اور اس میں گرم مسالہ، چاٹ مسالہ، 1/2 کپ بریڈ کرمبس اور نمک شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔
۔ پھر اس کی ٹکیاں بنا کر رکھ دیں، اب میدے کے پانی کا پیسٹ تیار کریں اور بقیہ بریڈ کرمبس کو پلیٹ میں پھیلا دیں۔
۔ کبابوں کو میدے پانی کے مکسچر میں ڈبو کر بریڈ کرمبس میں رول کریں اور ایک پین میں تھوڑا سا تیل ڈال کر فرائی کرلیں۔

کیا چنا دال کباب وزن کم کرنے کے لیے اچھے ہیں؟

جی ہاں، چنا دال کباب وزن کم کرنے والی غذا میں ایک بہترین اضافہ کرتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ چنے کی دال پروٹین کا بہترین ذریعہ ہے اور پالک ان کبابوں کے غذائی اجزاء میں مزید اضافہ کرتی ہے۔ اس ترکیب میں، ہم نے کبابوں کو شیلو فرائی (کم تیل میں) کیا ہے۔ لیکن اگر آپ انہیں مزید صحت مند بنانا چاہتے ہیں تو آپ انہیں بیک یا ایئر فرائی بھی کر سکتے ہیں۔

By Salwa  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   2235 Views   |   13 Jul 2023
Related Recipes
Reviews & Comments