بچھو کی دُم بھی ہوتی ہے لیکن ۔۔ جانیے پاکستان کی اس خاص ڈش کے بارے میں، بچھو کی ڈش نے دھوم کیوں مچا دی؟

Looking for a delicious and healthy meal option. Try our بچھو کی دُم بھی ہوتی ہے لیکن ۔۔ جانیے پاکستان کی اس خاص ڈش کے بارے میں، بچھو کی ڈش نے دھوم کیوں مچا دی؟, it's a perfect choice for those in search of easy and simple recipes that cater to both taste and nutrition. You can find this fantastic recipe in both Urdu and English, making it accessible to a wide audience. Whether you're a seasoned chef or a beginner in the kitchen, this بچھو کی دُم بھی ہوتی ہے لیکن ۔۔ جانیے پاکستان کی اس خاص ڈش کے بارے میں، بچھو کی ڈش نے دھوم کیوں مچا دی؟ is a versatile option that promises a mouthwatering experience. Enjoy the simplicity of our easy recipes while savoring the goodness of a homemade, healthy meal.

پاکستان میں کھانے پینے کی ایسی کئی ڈشز موجود ہیں جو کہ سب کی توجہ بھی حاصل کرتی ہیں اور ذائقہ دار بھی ایسی ہوتی ہیں کہ منہ میں پانی آجاتا ہے۔
لیکن کے فوڈز ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

اگرچہ پاکستان میں بچھو کا گوشت پاکستان میں نہیں کھایا جاتا ہے، مگر پاکستان ایک ایسا علاقہ بھی ہے جہاں بچھو کی ڈش کافی مشہور ہے۔
وزیرستان کے شہری تلے ہوئے بچھو کی ڈش کو نہ صرف گھروں میں کھاتے ہیں بلکہ مہمانوں کی توازع بھی اسی سے کرتے ہیں ساتھ ہی ہوٹلوں پر بھی بنائے جاتے ہیں۔
وزیرستان کی اس خاص ڈش کو "لڑم" کہا جاتا ہے، لڑم دراصل پشتو زبان میں بچھو کو کہتے ہیں۔

لیکن جناب رک جایے، کوئی اصلی بچھو کا گوشت نہیں ہے، بلکہ یہ دراصل بکرے کا گوشت ہے جسے کچھ ایسی ترتیب سے بنایا گیا ہے کہ یہ بالکل بچھو کی طرح معلوم ہو رہا ہے۔
بچھو کی طرح دکھائی دینے والی یہ ڈش دراصل بکرے کا پچھلا اوپری حصہ ہوتا ہے، جبکہ بچھو کی دُم کی طرح دکھائی دینے والا حصہ بکرے کی دُم ہوتی ہے، جو پکنے کے بعد بچھو کی دُم سے مشابہت کرنے لگتی ہے اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ واقعی یہ بچھو ہے۔
بچھو کی یہ ڈش "لڑم" دراصل مقامی طور پر مارکیٹینگ کے لیے بنائی گئی ہے، جہاں ہوٹلز میں آنے والے اس منفرد ڈش کی جانب متوجہ ہوتے ہیں۔
اس ڈش میں صرف گوشت ہی نہیں بلکہ چاول، نان بھی ساتھ دی جاتی ہے، جبکہ ہری مرچ اور پتے بھی ساتھ رکھے جاتے ہیں جو کہ لڑم کو مزید ذائقہ دار بنا رہے ہوتے ہیں۔

By Fahad  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   2360 Views   |   23 Aug 2022
Related Recipes
Reviews & Comments